Islam Times:
2025-11-06@23:40:06 GMT

پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع

پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کے لیے کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کردی۔ پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کے لیے کی گئی ہے۔ تاہم آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے چھٹیوں میں توسیع مسترد کردی ہے۔ اپسما کے صدر نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع ختم کی جائے بصورت دیگر تدریسی نظام بری طرح متاثر ہوگا، موسم بھی ٹھیک ہے سیاسی حالات بھی درست ہیں چھٹی میں توسیع قابل قبول نہیں۔ اسی طرح آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کالجز ایسوسی ایشن نے بھی توسیع مسترد کر دی اور کہا ہے کہ موسم سرما میں دوبارہ دس سے بارہ چھٹیاں آئیں گی، ہفتہ اتوار بھی چھٹی ہوتی ہے، ہائی کلاسوں کے لیے صرف 5 ماہ بچیں گے کسی مضمون کا کورس ختم نہیں ہوسکے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چھٹیوں میں توسیع پرائیویٹ اسکولز

پڑھیں:

کراچی : آل کراچی اسکولز تائیکوانڈوچمپئن شپ میں شرکاء کا صدر تائیکوانڈو سندھ کامران قریشی و دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • لاہور کا موسم تیور بدلنے لگا، فضا میں خنکی کا احساس بڑھ گیا، سموگ میں کمی
  • ہیلتھ کیئر کمشن کو پرائیویٹ لیب کی ٹیسٹ قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ہے: ہائیکورٹ
  • ٹی ایل پی پر پابندی کی باضابطہ توثیق ، ایئر پنجاب پرائیویٹ کمپنی کے قیام کی منظوری
  • پنجاب ؛ مرغیوں کے دانے میں گندم استعمال کرنے پر پابندی میں 30 دن کی توسیع
  • پنجاب: گندم کو مرغی دانے میں استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع
  • پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع
  • کراچی : آل کراچی اسکولز تائیکوانڈوچمپئن شپ میں شرکاء کا صدر تائیکوانڈو سندھ کامران قریشی و دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو
  • آل کراچی اسکولز اور سندھ ٹیگ ٹیم تائیکوانڈو چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد
  • تعلیم ریاست کی ذمے داری
  • پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟