لاہور:

واہگہ بارڈر پر باب آزادی اور اسٹیڈیم کی توسیع اور آرائش کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، منصوبے کا رسمی افتتاح 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر کیا جائے گا۔

نیسپاک کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد زرغام اسحاق خان اس منصوبے کی براہِ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور انہوں نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

نیسپاک حکام کے مطابق 14 اگست کو نوتعمیر شدہ باب آزادی کا رسمی افتتاح کیا جائے گا، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، پاک فوج کے اعلیٰ عہدیداران، کور کمانڈر لاہور اور ڈی جی رینجرز پنجاب کی شرکت متوقع ہے۔

تین ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کے تحت شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش 8 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار کردی گئی ہے، جدید طرز کے ویٹنگ لاؤنج، وی وی آئی پی گرین روم اور میڈیا گیلری تعمیر کی گئی ہے تاکہ مہمانوں، سیاحوں اور میڈیا نمائندوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

واہگہ بارڈر کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر یہاں ایک جدید عجائب گھر بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں بارڈر کی تاریخ اور قومی تشخص کو اجاگر کیا جائے گا، منصوبے کے تعمیراتی ڈیزائن میں ہلال و ستارہ کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔

 

اس منصوبے کے تحت پاکستان کے قومی پرچم کو موجودہ مقام سے منتقل کر کے 135 میٹر بلند مقام پر نصب کیا گیا ہے، جو اسے دنیا کا تیسرا بلند ترین قومی پرچم بنا دیتا ہے۔

رینجرز کے لیے 15 دفاتر اور 100 اہلکاروں کی رہائش کے لیے بارکس تعمیر کیے گئے ہیں، ماحول دوست اقدامات کے تحت عمارتوں میں توانائی بچانے والی سہولیات بھی شامل کی گئی ہیں۔

منصوبے کا آغاز جون 2024 میں کیا گیا تھا اور اب یہ تیزی سے تکمیل کے قریب ہے، جس سے نہ صرف سیکیورٹی اور آمد و رفت میں بہتری آئے گی بلکہ سیاحت اور قومی وقار کو بھی نمایاں فروغ ملے گا۔

اس کے علاوہ واہگہ بارڈر سے شہر کی جانب بی آر بی نہر تک جی ٹی روڈ کے دونوں جانب نئی دیوار بھی تعمیر کی گئی ہے، جو سیکیورٹی اور منظر کشی کے لحاظ سے اہم پیش رفت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: واہگہ بارڈر گئی ہے

پڑھیں:

افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے: افغان طالبان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے: افغان طالبان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز

کابل (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بگرام ائیر بیس واپس لینے کی دھمکی پر افغانستان کی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان افغان حکومت کا کہناتھاکہ افغانستان اسلامی اصولوں، متوازن اور اقتصادی طور پر مبنی خارجہ پالیسی کی روشنی میں تمام ممالک کے ساتھ باہمی اور مشترکہ مفادات پر مبنی مثبت تعلقات کی خواہاں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام دو طرفہ مذاکرات میں امریکا پر واضح کر دیا گیا ہے کہ افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے۔

ترجمان کے مطابق دوحہ معاہدے میں امریکا نے وعدہ کیا تھا کہ افغانستان کی علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کے خلاف طاقت یا دھمکیوں کا استعمال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جائے گی ، اس لیے انہیں اپنے وعدوں پر قائم رہنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ ماضی کے ناکام تجربات کو دہرانے کے بجائے معقول اور حقیقت پسندانہ حل اپنایا جائے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ امریکا کو افغانستان کی بگرام ائیر بیس نہیں چھوڑنی چاہیے تھی، ہم بگرام ائیر بیس واپس لیں گے اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا افغانستان نے بگرام ائیر بیس امریکا کو واپس نہ دی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی نے بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرکے مقامی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کردی مودی نے بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرکے مقامی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کردی عالمی برادری اسرائیل و بھارت کی جارحیت اور مظالم کو فوری طور پر بند کرائے، بلاول بھٹو وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماوں کے ہمراہ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے توشہ خانہ ٹو کیس ، چشم دیدگواہ اور عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان سامنے آگیا سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5کئی مقامات سے متاثر، مزید 5پوائنٹس متاثر ہونیکا خدشہ ڈی آئی خان میں فورسز کا آپریشن، 3افغان اور 2خودکش بمبار سمیت 7خوارج ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امان بادشاہ کے پوتے معاذ ساجد کی تکمیل حفظ پر تقریب
  • افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے: افغان طالبان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
  • ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی واضح تاریخ دی جائے، منعم ظفر خان
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی واضح تاریخ دینے کا مطالبہ
  • چمن بارڈر کے راستے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا
  • سستی بجلی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آ گیا، پیداوار، ترسیل کو نئے دور میں داخل کرینگے:وزیر توانائی
  • مصنوعی ذہانت سیاست میں داخل، البانیہ کے وزیر کا پارلیمنٹ سے پہلا خطاب
  • ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، شہبازشریف کا جہاز سعودی فضا میں داخل ہوا تو سلامی دی گئی،مریم نواز
  • چمن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 6 ہو گئی
  • چمن: دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 6 تک پہنچ گئی