فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ طلال چوہدری سے پوچھا جائے عمران خان کے بچوں کو کیوں ویزا نہیں دیا جارہا۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ایڈووکیٹ فیصل ملک کو کہا ہے طلال چوہدری سے رابطہ کریں۔

علیمہ خان نے کہا کہ وزارت داخلہ نے کہا ہے ہمارا بانی کے بچوں کی ویزا درخواست سے کوئی تعلق نہیں، ایمبیسڈر نے کہا تھا وہ وزارت داخلہ سے اجازت لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کے بچوں کے ٹریکنگ نمبرز ہمارے پاس ہیں، قاسم اور سلیمان کا نائیکوپ بنا ہوا ہے لیکن کارڈ گم ہوچکا ہے، برٹش پاسپورٹ پر دونوں نے ویزا کے لیے اپلائی کردیا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم کو پاکستان آنے سے حکومت نہیں روک سکتی، ویزا کے لیے آج پھر ہم ایمبیسڈر سے رابطہ کریں گے، ویزا نہ ملا تو سلیمان اور قاسم مزید کوشش کرلیں گے۔

اس حوالے سے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ طلال چوہدری سے بھی ویزا کے لیے رابطہ کرلیں گے، اپلائی کا ٹریکنگ نمبر بھی انہیں دیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا طلال چوہدری سے نے کہا کہ کے بچوں

پڑھیں:

فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات نہیں ہوگی، عمران خان

راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی تاہم جو بھی بات ہوگی وہ اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر عظمیٰ خان نے علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جتنی اپڈیٹ دے سکتی تھی دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں، جب وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بتایا گیا کہ پوچھ کے بتاؤں گا تو پھر پیچھے کیا رہ گیا، بانی نے کہا ہے ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان کے مطابق بانی نے کہا تین سال ہونے کو ہے مجھ پر سختیاں کررہے ہیں، بانی نے کہا جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی یہ پی ٹی آئی پر اور زیادہ ظلم کرتے ہیں اور سارا کنٹرول فرد واحد کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا جتنا ظلم اس دور میں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا، بانی نے کہا ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں، جیل میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جس نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی اس پر ظلم ہوا، بانی نے کہا نہ فارم 47 اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت ہوگی، بانی نے کہا ہے جو بھی بات ہوگی وہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی، محمود خان اچکزئی اتحاد کے سربراہ ہیں لہٰذا اتحاد کے ذریعے ہی بات چیت ہوگی۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کو ایسے نہیں رکھا گیا جس طرح انہیں رکھا گیا ہے، آزادی یا موت کے علاوہ کوئی غلامی قبول نہیں کروں گا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سلمان اکرم راجا پر انہیں مکمل اعتماد ہے، بانی نے کہا صرف سلمان اکرم راجا کے ذریعے پارٹی کو پیغام دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی تعمیر نو میں اسرائیلی کردار پر سوال کیوں پوچھا؟ اطالوی صحافی ملازمت سے برطرف
  • عمران خان سے مشاورت کے بعد ترمیم پر ردعمل دیں گے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی رہائی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے، علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی کا متبادل کوئی نہیں، بات ختم، عمران اسماعیل
  • پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، طلال چوہدری
  • پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی، طلال چوہدری
  • فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات نہیں ہوگی، عمران خان
  • جنگ جاری رہے گی، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم ڈر جائیں، علیمہ خان
  • گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل، جیل جانے کیلئے تیار ہوں، علیمہ خان
  • ہم اپنی جانیں دے دیں گے لیکن عمران خان کے لیے لڑیں گے،علیمہ خان