بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک نہیں سکتی۔ قاسم اور سلیمان کے پاس نائیکوپ موجود نہیں، انہوں نے برطانوی پاسپورٹ پر ویزا کے لیے اپلائی کیا۔

راولپنڈی میں عدالت پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ ان کے خلاف متعدد مقدمات چل رہے ہیں اور ضمانت ملنا ممکن نہیں ہے۔ قتل کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ سیاسی انتقام نہیں ہونا چاہیے، خواجہ سعد رفیق

انہوں نے بتایا کہ یہ تمام مقدمات غیر قانونی اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔ ان کا جرم صرف عمران خان کا عوامی پیغام پہنچانا ہے۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا یہ جرم ہے؟

علیمہ خان نے ججز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی مجبوریوں کی وجہ سے کب تک انصاف سے محروم رکھیں گے۔ پولیس اہلکار بھی دباؤ میں ہیں اور انہیں چاہیے کہ غلط مقدمات ختم کریں تاکہ وہ قوم کے ہیرو بن سکیں۔

انہوں نے کہاکہ غریب لوگ طویل فاصلے طے کرکے عدالت آتے ہیں، انہیں بھی انصاف ملنا چاہیے، اگر جرم ہے تو سزا دی جائے، ورنہ انصاف دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے، ججز کو اس اعتماد کو بحال کرنا ہوگا۔

علیمہ خان نے کہا کہ 14 اگست کو سیاسی مظاہرہ ہوگا جو آزادی کے لیے قربانیوں کو یادگار بنائے گا۔ عمران خان اپنی آزادی کے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کیونکہ عام لوگوں کو اب تک آزادی نہیں ملی۔

علیمہ خان نے عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے حوالے سے بتایا کہ ان کے پاس نائیکوپ کارڈ موجود نہیں ہے، مگر برٹش پاسپورٹ کے ذریعے ویزا کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔ حکومت انہیں پاکستان آنے سے نہیں روک سکتی۔ ویزا کے حصول کے لیے دوبارہ ایمبیسی سے رابطہ کیا جائے گا اور اگر ویزا نہ ملا تو مزید کوششیں کی جائیں گی۔ وزارت داخلہ اور خارجہ نے اس معاملے میں ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام نے 5 اگست کو خوف کو شکست دی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر قانون کی خلاف ورزی نہیں کی جاتی، البتہ ہمیں پھر بھی ملاقات کی اجازت نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عمران خان کے بیٹے کے بیانات بے بنیاد قرار دے دیے

قبل ازیں تھانہ صادق آباد میں دائر 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں علیمہ خان انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئیں جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 25 اگست تک توسیع کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بانی پی ٹی آئی برطانوی ویزا سلیمان علیمہ خان عمران خان عمران خان کے بیٹے قاسم نائیکوپ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی برطانوی ویزا سلیمان علیمہ خان عمران خان کے بیٹے نائیکوپ وی نیوز علیمہ خان نے عمران خان کے انہوں نے نے کہاکہ کے لیے

پڑھیں:

احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے: علیمہ خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے۔چکری انٹرچینج پر بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ملاقات نہیں کروائی جاتی ہم یہیں بیٹھے رہیں گے، احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے، حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو جاکے بانی سے جیل میں بات کرے، حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں احتجاج ہوتا ہے تو ڈر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے بارے میں رانا ثناء اللہ نے کہا تھا وہ پاکستان آئیں گے تو گرفتار ہوں گے، بانی کے بچے آنا چاہتے ہیں انہوں نے ویزا کی درخواست کی لیکن انہوں نے نہیں دیا، بچوں کے ویزا ٹریکنگ نمبر ہمارے پاس موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کو آج دو سال جیل میں پورے ہوگئے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ یوم استحصال کشمیر بانی نے منانے کا اعلان کیا تھا آج انہوں نے احتجاج کی کال دی کیا تاثر جائے گا، اس پر علیمہ خان نے کہا کہ آپ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر دونوں کا جھنڈا اٹھائیں، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہی آج پاکستان میں ہورہا ہے، ہمیں مقبوضہ کشمیر والے بتاتے ہیں ان کے حالات اتنے خراب نہیں جتنے پاکستان کے ہیں، کشمیر اور پاکستان میں ایک ہی طرح کا ظلم ہورہا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ جس احتجاج کی توقع کی جارہی تھی اس طرح لوگ نکلے نہیں۔ اس پر علیمہ خان نے کہا کہ پتہ نہیں یہ تو آپ کو معلوم ہوگا، لوگ نکلنا چاہ رہے ہیں اور لوگ نکلیں گے، بانی کی فیملی کی خواتین کو روکنے کی سمجھ نہیں آرہی، پی ٹی آئی کے پیچھے 80 فیصد عوام کھڑی ہے، بانی نے انہی 80 فیصد عوام کو باہر نکلنے کا کہا ہے، رول آف لاء کیلئے ہماری تحریک جاری رہے گی۔علیمہ خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اب سمجھ آرہی ہے ملک کے ساتھ کیا ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا جوبائیڈن نے ان کی حکومت گرائی، ٹرمپ کیلئے تو ہماری حکومت ہی بھاگی جارہی ہے کیوں؟ سننے میں آرہا ہے ملک کی معدنیات دینی پڑ رہی ہیں کمزوروں سے دنیا فائدہ اٹھاتی ہے یہ نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر ہمارے وکیل نے یہ پیغام دیا تھا کہ نااہل ہونے والی سیٹوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی حصہ نہیں لے گی۔صحافی نے پوچھا کہ سلیمان اور قاسم نے ٹرمپ سے مدد مانگی یے آپ اس بات کی تائید کرتی ہیں؟ اس پر علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم امریکا جائیں پاکستان آئیں جہاں مرضی جاسکتے ہیں، بانی کے بچے ٹرمپ کے پاس نہ جائیں تو کہاں جائیں؟ پاکستان میں انصاف کیلئے بچے کہاں جائیں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ ٹرمپ مدد کرسکتے ہیں آپ کی؟ اس پر علیمہ خان خاموش ہوگئیں۔بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے میڈیا سے گفتگو کی اور لوگوں کے نہ نکلنے کے سوال پر ناراض ہوگئیں، کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں لوگ نہیں نکلے تو اتنی پولیس جگہ جگہ کیوں کھڑی ہے؟ پولیس رات کو لوگوں کے گھروں میں گھسی ہے، بیاسی سال کے ایک شخص کو گھسیٹ کر لے گئے ہیں، لوگ نکلتے ہیں اور نکلنا چاہتے ہیں۔نورین خان نے کہا کہ آپ کے سوالات بے معنی ہیں، بانی کے بچے بچے ہیں بچوں نے پاکستان آنے کا کہا ساری حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے آپ بار بار ناجائز سوال کرتے ہیں سلیمان قاسم کا نام آپکو نہیں لینا چاہیئے وہ بچے ہیں اپنے والد کیلئے پریشان ہیں ظالم نظام کے خلاف رپورٹرز کو بولنا چاہیے۔علیمہ خان نے کہا کہ لوگ اگر نہیں نکلے تو خوشیاں مناؤ۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت نہیں روک سکتی: علیمہ خان
  • طلال چوہدری سے پوچھا جائے عمران خان کے بچوں کو کیوں ویزا نہیں دیا جارہا، علیمہ خان
  • عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت نہیں روک سکتی: علیمہ خان
  • عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت نہیں روک سکتی، علیمہ خان
  • عمران خان نے کہا کہ جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا: علیمہ خان
  • ’عمران خان تحریری معافی مانگیں تو حکومت سزا میں نرمی پر غور کر سکتی ہے‘
  • ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے گا، عمران خان
  • سرکاری ملازم کو باقاعدہ انکوائری کیے بغیر ملازمت سے برخاست کرنے کی سزا نہیں دی جا سکتی. سپریم کورٹ
  • احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے: علیمہ خان