UrduPoint:
2025-11-07@03:34:20 GMT

’محسن نقوی ابھی بچہ ہے ابھی اس کی باری نہیں آئی‘

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

’محسن نقوی ابھی بچہ ہے ابھی اس کی باری نہیں آئی‘

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی زیر گردش خبروں کے سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’محسن نقوی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ وزیراعظم بننے جارہے ہیں، آپ اس معاملے پر کیا سمجھتے ہیں اور کیا انہیں مبارکباد دیں گے؟‘، اس سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ ’نہیں نہیں، ہنوز دلی دور است، وہ ابھی بچہ ہے، ابھی اس کی باری نہیں آئی‘۔

وزیر داخلہ کے وزیر اعظم بننے کی خبروں پر لطیف کھوسہ کا ردعمل !!#Pakistan #PTI #PMLN #MohsinNaqvi pic.

twitter.com/O4aoCXXI2L

— SAJID ALI (@SajidAli03) August 8, 2025 خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ان دنوں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کو وزیر اعظم بنوانے کا مشن تیز ہوچکا ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہیں جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ سے ایم این اے منتخب کروایا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف کے رکن شیخ وقاص اکرم کا تعلق جھنگ سے ہے تو مبینہ طور پر ان کی سیٹ کو اسی مقصد کے لیے ٹارگٹ کیے جانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

      سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا سسرال جھنگ سے ہے، اگر محسن نقوی وہاں سے رکن قومی اسمبلی بننا چاہتے ہیں تو پی ٹی آئی کے ایم این اے شیخ وقاص اکرم کو اپنی سیٹ ویسے ہی عطیہ کردینی چاہیے کیوں کہ اگر وزیر داخلہ محسن نقوی کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تو پھر نہ تو شہباز شریف اسے روک سکیں گے اور نہ ہی وقاص اکرم روک سکتے ہیں۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی اسمبلی وزیر داخلہ محسن نقوی

پڑھیں:

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے آج دبئی جائیں گے

اسلام آباد:

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آج دبئی کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ اجلاس خاصا گرم اور کشیدہ ماحول میں متوقع ہے کیونکہ بھارت کی جانب سے متعدد اعتراضات اٹھائے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی محسن نقوی کے دو عہدوں بطور پی سی بی چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ کو آئی سی سی کے گورننس اصولوں کی خلاف ورزی قرار دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

 بھارتی کرکٹ بورڈ نے مبینہ طور پر تحریری شکایات کی فہرست مرتب کی ہے جس میں محسن نقوی کے ایشیا کپ کے دوران فیصلوں اور ان سے جڑے چند سیاسی نوعیت کے واقعات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تنازع کی اصل جڑ ایشیا کپ فائنل کا واقعہ ہے جب میچ کے بعد ٹرافی تقریب کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

بھارتی کپتان اور بی سی سی آئی نے ٹرافی تقریب میں ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر ممبران سے ٹرافی وصول کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے بطور صدر محسن نقوی نے انکار کر دیا تھا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے تقریب میں دیر تک بھارتی کپتان کے اسٹیج پر آنے کا انتظار کیا مگر وہ نہیں آئے جس کے بعد محسن نقوی اسٹیڈیم سے روانہ ہو گئے اور ٹرافی کو ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر پہنچا دیا گیا۔

ادھر پی سی بی کے اندرونی حلقوں کا کہنا ہے کہ محسن نقوی اس تمام دباؤ کے باوجود پُراعتماد اور پُرعزم ہیں۔ ان کے مطابق نقوی نے بطور ایشین کرکٹ کونسل صدر اپنی قانونی اور آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے تمام فیصلے کیے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محسن نقوی نے بین الاقوامی ماہرین قانون سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی ہے تاکہ وہ آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کا مؤقف مدلل انداز میں پیش کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے آج دبئی جائیں گے
  • ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی ہمراہ پاکستان مونومنٹ آمد
  • ’پاکستان کی سیکیورٹی ترکیہ کی سیکیورٹی سے الگ نہیں‘، ترک وزیر داخلہ کی محسن نقوی سے ملاقات
  • محسن نقوی کا نادرا، پاسپورٹ آفس کا دورہ، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت
  • قومی اسمبلی کے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری
  • بھارت ایشیا کپ ٹرافی کو ترس گیا، آئی سی سی سے شکایت کا امکان
  • 17 سال کے بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے: محسن نقوی
  • قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ایف سی تنظیم نو بل کثرت رائے سے منظور کرلیا
  • آج کے وزیر داخلہ کل جب صحافی تھے، محسن نقوی کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • اسلام آباد؛ محسن نقوی کا پارلیمنٹ لاجز کے زیر تعمیر نئے بلاک کا دورہ