عادل راجہ نےپاکستان کی خفیہ ایجنسی کےخلاف ایک اور جھوٹا پراپیگنڈا کرناشروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے والے سابق فوجی افسر عادل راجہ نے ایک اور جھوٹا پراپیگنڈا کرناشروع کردیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را ، کی ایما پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جھوٹی خبر پھیلاتے ہوئے عادل راجہ نے کہاہےکہ آئی ایس آئی کے ڈی جی کی پوسٹ کے لئے میجر جنرل واجد عزیز اور میجر جنرل فیصل نصیر میں سخت مقابلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ عادل راجہ پاک فوج اورپاکستانی خفیہ ایجنسی کےخلاف زہر اگلتارہتاہے۔حال ہی میں سابق بریگیڈیئر راشد نصیر اور عادل راجہ کے درمیان لندن میں ہتک عزت کے ہائی پروفائل کیس کی سماعت مکمل ہوئی جس میں لندن ہائی کورٹ کے ڈپٹی جج رچرڈ اسپئیر مین نے عادل راجہ کے ارشد شریف کے قتل میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کے دعوے کو رد کردیا ۔
لاہور میں دوران چیکنگ کار سوار خاتون نے تلخ کلامی کےبعدبوتل مارکر لیڈی اہلکار کا سر پھاڑ دیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔