ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے کی ڈراموں میں انٹری ؛ مداحوں نے کیا مشورہ دے ڈالا ؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
معروف فلمی جوڑی ریمبو (افضل خان) اور صاحبہ کے بیٹے احسن افضل خان نے بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
اسٹار جوڑی کے نووارد اداکار احسن ان دنوں ڈراما لاڈلی میں نظر آ رہے ہیں۔ اُن کے والدین بیٹے کی اداکاری سے مطمئن نظر آتے ہیں لیکن مداحوں کا ردعمل کچھ الگ ہے۔
ناظرین نے احسن افضل کی اداکاری کو اوور ایکٹنگ، کمزور مکالمہ ادائیگی اور صاف جھلکتے مصنوعی جذبات پر سوالات اٹھا دیئے۔
تاہم اکثر صارفین نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ احسن میں اچھے اداکار کے جوہر موجود ہیں۔ وہ کم عمر ہیں انھیں سیکھنے، سمجھنے کا موقع دینا چاہیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ احسن کی جین میں اداکاری ہے اور وہ جلد اپنا مقام حاصل کرلے گا۔
اکثر صارفین نے والدین کے انڈسٹری میں بڑے نام کو استعمال کرکے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی اولادوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ریمبو اور صاحبہ کے چاہنے والوں نے احسن کو مشورہ دیا ہے کہ زندگی میں منفی تنقید اور تبصروں کو اہمیت نہ دو۔ انھیں اپنا جواب اپنی کارکردگی سے دو۔
خیال رہے کہ احسن افضل خان اس سے قبل بھی ڈراموں میں کردار نبھا چکے ہیں۔ وہ بہت آہستگی مگر مستقل مزاجی کے ساتھ اپنا مقام بنا رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اڑان پاکستان ایک منصوبہ نہیں عہد ہے: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان ایک منصوبہ نہیں عہد ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی، ملک کی تیز تر ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ماضی میں نام نہاد تبدیلی مسلط کر کے ملک کو پیچھے دھکیل دیا گیا، مسلح افواج نے دشمن کو ایسا جواب دیا دنیا میں پاکستان کی دھاک بٹھا دی، افواج پاکستان نے جنگی طیارے گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دشمن جانتا ہے وہ ہمیں جنگ کے میدان میں شکست نہیں دے سکتا، قوم دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔