اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سال 2027ء میں عظیم مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 150 ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر منائی جائے گی،اس موقع پر مختلف پروگرامز، عالمی کانفرنسیں، سیمینارز اور ثقافتی و علمی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں اقبال کی فکر، فلسفہ اور شاعری کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ فکر اقبال کو قومی ترقی کے ساتھ جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے،اقبال کا پیغام آفاقی ہے جو پوری دنیا کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ عظیم مفکر نے ایک آزاد ریاست کا خواب دیکھا اور مسلمانوں میں تحریک آزادی کو زندہ کیا،اقبال کا کلام نوآبادیاتی دور میں حریت کی شمع تھا جس نے نظریاتی بنیادوں پر قومی شعور بیدار کیا،اقبال کے نظریات آج بھی پائیدار ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے رہنما اصول ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اقبال کی فکر سے جوڑنا ضروری ہے کیونکہ یہ فکر ان کے لیے مینارہ نور ہے۔احسن اقبال نے بتایا کہ "اڑان پاکستان" پروگرام میں بھی اقبال کے "شاہین" کو بطور استعارہ شامل کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں میں خودی، خود اعتمادی اور بلند حوصلگی کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے زور دیا کہ اقبال کی فکر کو عام کر کے ہم فکری انتشار اور گمراہی سے بچ سکتے ہیں ،اقبال کا پیغام صرف برصغیر تک محدود نہیں بلکہ اسے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے، ترکی، ایران اور دیگر مسلم ممالک میں اقبال کو شاعر امت سمجھا جاتا ہے۔

احسن اقبال نے اس موقع پر تجویز دی کہ اقبال کی زندگی پر ایک عالمی معیار کی ڈرامہ سیریز بنائی جائے تاکہ نئی نسل کو ان کے افکار سے بہتر انداز میں روشناس کرایا جا سکے،ایران پاکستان کے ساتھ مل کر علامہ اقبال پر مشترکہ فلم بنانے کا خواہشمند ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز 9 نومبر 2026ء اور اختتام 9 نومبر 2027ء کو کیا جائے گا،اس دوران قومی و بین الاقوامی سطح پر عالمی کانفرنسوں اور تقریبات کا انعقاد ہوگا۔وفاقی وزیر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ علامہ اقبال کی سالگرہ کو ایک فکری و تہذیبی تحریک کے طور پر منانے کی تیاری کریں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور علمی چہرہ اجاگر ہو سکے۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقبال کی 150 ویں سالگرہ علامہ اقبال کی احسن اقبال نے نے کہا کہ

پڑھیں:

سیلاب سے نارووال کو شدید نقصان پہنچا، فصلوں کو بچانا ہے: احسن اقبال

نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب سے ضلع نارووال میں بہت نقصان ہوا۔ یہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب تھا۔ ہمارا مشن تعلیم، تعلیم اور صرف تعلیم ہے۔ نارووال کے گاؤں دودھے میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ بھارت کو بتا دیا کہ تم جتنے مرضی جہاز اکٹھے کر لو، پاکستانی قوم تمہیں شکست دینا جانتی ہے۔ احسن اقبال نے کہا ہمیں نقصان کرنے والے کیڑوں سے اور جانوروں سے اپنی فصل کو بچانا ہے۔ یہ کیڑے ہماری ترقی پہ حملہ آور ہوں گے، انہیں تلف کرنے والے سپرے استعمال کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں آج 95واں قومی دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
  • احسن اقبال کر سکتے ہیں
  • گلگت بلتستان وفاقی سازشوں کے شکنجے میں: تفصیلی جائزہ
  • گلگت بلتستان وفاقی سازشوں کے شکنجے میں ایک تفصیلی جائزہ
  • اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف کا زوم پر اجلاس سے خطاب
  • سیلاب سے نارووال کو شدید نقصان پہنچا، فصلوں کو بچانا ہے: احسن اقبال
  • نارووال:ـ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال گائوں دودھے میں بچوںمیں اسکول بیگز و کتابیں تقسیم کررہے ہیں
  • سی پیک کا دوسرا مرحلہ کاروبار سے کاروبار کے اشتراک کا نیا باب ثابت ہوگا، احسن اقبال
  • احسن اقبال جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ
  • یہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب تھا جس سے نارووال میں بہت نقصان ہوا: احسن اقبال