اڑان پاکستان ایک منصوبہ نہیں عہد ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان ایک منصوبہ نہیں عہد ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی، ملک کی تیز تر ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ماضی میں نام نہاد تبدیلی مسلط کر کے ملک کو پیچھے دھکیل دیا گیا، مسلح افواج نے دشمن کو ایسا جواب دیا دنیا میں پاکستان کی دھاک بٹھا دی، افواج پاکستان نے جنگی طیارے گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دشمن جانتا ہے وہ ہمیں جنگ کے میدان میں شکست نہیں دے سکتا، قوم دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کیے گئے، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹووفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کیے گئے۔
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 3 گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے، افراطِ زر اور پالیسی ریٹ میں بڑی کمی آئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔