اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز بارے جائزہ لیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی کے ملکی شعبے کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم آفس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، پاور ریفارمز اور ایس آئی ایف سی کی نیشنل کمیٹیز، فنانس اینڈ پاور کے سیکرٹریز اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران توانائی کی کھپت کے اعدادوشمار، قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار، سبسڈی کے انتظام اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن کے نقصانات میں کمی سمیت مالیاتی استحکام اور طویل مدتی استحکام کو متاثر کرنے والے کلیدی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ طویل مدتی شعبہ جاتی استحکام کو یقینی بناتے ہوئے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹھوس، قابل عمل اقدامات تجویز کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی قیادت کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیرِ مملکت برائے سمندر پار پاکستانی عون چوہدری کے ہمراہ ملاقات کی۔ جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔
مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کے بارے میں 7 بڑے پروپیگنڈے اور ان کے برعکس حقائق
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ، وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور مشیرِ وزیراعظم رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27ویں آئینی ترمیم استحکام پاکستان پارٹی وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان