دو طیاروں سے مزید 200 ٹن امداد غزہ بھیج رہے ہیں: عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید دو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے 200 ٹن امدادی سامان غزہ کے نہتے اور مظلوم شہریوں کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔ اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہاز غزہ روانہ کئے جا چکے ہیں۔ جمعہ کو یہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کی۔ پاکستان فلسطینی نہتے شہریوں پر اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے دو چارٹرڈ طیارے 100، 100 ٹن امدادی سامان اردن پہنچائیں گے جہاں سے یہ سامان اردن کے فلاحی ادارے کے ذریعے زمینی راستے سے غزہ تک پہنچایا جائے گا۔ اس مشن میں جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن نے بھی حصہ لیا، ان کے شکر گزار ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی وزیر دفاع خواجہ آصف کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی
اسلام آباد(صغیر چوہدری )سوشل میڈیا پر وزیر دفاع خواجہ آصف کے مستعفی ہونے کی خبر۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی وزیر دفاع خواجہ آصف کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ۔وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع کے استعفیٰ کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
Post Views: 2