وزیر خارجہ کی ویزا اصلاحات اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے سہولیات میں اضافے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کی جانب سے 2024 میں ویزا عمل میں اصلاحات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔
اس موقع پر انہوں نے ویزا جاری کرنے کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے اضافی ہدایات جاری کیں، خاص طور پر پاکستانی تارکین وطن، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لیے ویزا کی تیز تر فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وزیر خارجہ نے ہدایت دی کہ پاکستان کے تمام مشنوں میں ویزا کے عمل کو تیز تر اور سہل بنایا جائے تاکہ پاکستانی کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار پاکستانی کمیونٹی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ویزا اصلاحات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستانی کمیونٹی ویزا اصلاحات کے لیے
پڑھیں:
وفاقی وزیر مصدق ملک کا معیشت کی مضبوطی کے لیے برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے پر زور
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔کراچی میں "دی فیوچر سمٹ” کے نویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، اور حکومت نوجوانوں کو باصلاحیت اور کارآمد شہری بنانے کے لیے ان پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے سازگار ماحول، معیاری تعلیم اور بہتر صحت کا نظام فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اشتہار