نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات دیر گئے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے غزہ کے مکینوں کو بلا روک ٹوک انسانی امداد فراہم کرنے اور جرائم کی جواب دہی سے اسرائیلی استثنا کے خاتمے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ شیڈول
سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب اور وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار کی برطانوی ہم منصب اور وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہو گی۔ سفارتی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 اگست کو پاکستانی کمیونٹی کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔