اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے، عاصم افتخار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز

جنیوا (سب نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیل کو غزہ پر قبضے سے روکنے کیلئے اب تک کچھ نہیں کیا گیا ،پورے غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ انتہائی خطرناک ہے۔

اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبہ پر ہونے والے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کافیصلہ اشتعال انگیزی ہے۔مندوب نے کہا کہ عرب اسلامک سمٹ نے بھی اسرائیلی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے، اسرائیلی منصوبہ امن کیلئے عالمی کوششوں کو نقصان دہ ہے، لاکھوں فلسطینیوں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، غزہ میں بمباری اور ہزاروں اموات کا سلسلہ جاری ہے ،اسرائیل فلسطینیوں کواپنی زمین سے نکال کر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی سیاسی و عسکری مدد کرنے والوں کوذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اسرائیل کو سیاسی و عسکری مدد دینے والوں کو دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے، اسرائیل کی مدد کرنیوالوں کو تاریخ سخت الفاظ میں یاد کرے گی ،اسرائیل کی مدد کرنیوالے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔مندوب نے دوٹوک کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے ایکشن کی ضرورت ہے ،سیکیورٹی کونسل فوری طور پر اسرائیل کو غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے سے روکے، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے اور غزہ میں امداد کی فراہی کیلئے اقدام کرے۔عاصم افتخار نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کو اسرائیل کے خلاف فوری ایکشن کرنا چاہیے، سیکیورٹی کونسل غزہ میں انٹرنیشنل پروٹیکشن فورس تعینات کرے جو آبادی کی حفاظت کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمری روڈ پر واقع مدرسہ انتظامیہ کی مکمل مشاورت اور رضامندی سے منتقل کیا گیا ہے،وزیرمملکت طلال چوہدری مری روڈ پر واقع مدرسہ انتظامیہ کی مکمل مشاورت اور رضامندی سے منتقل کیا گیا ہے،وزیرمملکت طلال چوہدری اسلام آباد ائیرپورٹ 8دن بند رہنے کی خبریں درست نہیں، ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کی تردید نیب نے 6ماہ کے دوران 547ارب 31کروڑ روپے ریکور کر لیے زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ بلدیات کے تمام مالی امور ڈیجیٹل نظام پر لانے کا فیصلہ پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ اشتعال انگیزی ہے سیکیورٹی کونسل عاصم افتخار کہ اسرائیل کہا کہ

پڑھیں:

روس ڈونباس پر قبضے کے قریب پہنچ چکاہے،  یوکرینی صدر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیف: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس مشرقی یوکرین کے شہر پوکروفسک پر جلد از جلد قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ وہ پورے ڈونباس خطے پر کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق سپریم کمانڈر انچیف کے اجلاس کے بعد  یوکرینی صدر نے کہاکہ  روسی افواج کا پہلا ہدف پوکروفسک پر قبضہ ہے،  شہر میں 314 روسی فوجی موجود ہیں جبکہ بڑی تعداد مضافات میں تعینات ہے،  گزشتہ تین دنوں میں روسی فوج نے 220 حملے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس پوکروفسک میں پیش قدمی کے ذریعے دنیا کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ وہ جنگ کے میدان میں کامیاب ہو رہا ہے، تاکہ امریکہ کی جانب سے مزید پابندیوں یا سخت اقدامات کو روکا جا سکے، اکتوبر کے دوران روسی فوج کو جنگ کے آغاز سے اب تک سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جو 27 سے 28 ہزار فوجیوں تک پہنچ گیا،  یوکرین جلد ہی مقامی سطح پر Mavic طرز کے ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کرے گا۔

یوکرینی صدر نے ہنگری کے وزیراعظم وِکٹر اوربان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس ملاقات میں روسی توانائی سے متعلق امور زیرِ بحث آئیں گے، کییف ایسے مذاکرات کی حمایت نہیں کرے گا جو صرف سیاسی مفاد کے لیے ہوں اور جن سے کوئی عملی نتیجہ نہ نکلے۔

خیال رہے کہ پوکروفسک، جو ڈونیٹسک کے علاقے میں واقع ہے، روسی حملوں کا نیا مرکز بن چکا ہے۔ اگر یہ شہر روس کے قبضے میں چلا جاتا ہے تو ماسکو ڈونباس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کر سکے گا  جو اس کی 2022 سے جاری جارحیت کا بنیادی ہدف ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • افغانستان میں جدید اسلحے کے ذخائر، خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، پاکستان
  • ریاست جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 برس مکمل
  • مزاحمت کو غیر مسلح کرنیکا ہر منصوبہ ناکام رہے گا، الجہاد الاسلامی فی فلسطین
  • جونا گڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل، ظلم و جبر کی داستان آج بھی جاری
  • جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
  • پاک افغان بے نتیجہ مذاکرات اور طالبان وزرا کے اشتعال انگیز بیانات، جنگ بندی کب تک قائم رہے گی؟
  • روس ڈونباس پر قبضے کے قریب پہنچ چکاہے،  یوکرینی صدر
  • امن مسلط کرنے کا منصوبہ
  • اسٹیٹ بینک نے 5.8 کھرب روپے کا نیلامی منصوبہ جاری کر دیا