حکومتِ سندھ اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
ڈمپر ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا، سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔
ڈمپرز جلائے جانے کے خلاف آل پاکستان ڈمپر ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے پر کئی گھنٹے تک دھرنا دیے رکھا، جس سے سہراب گوٹھ پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گیا، ٹریفک جام ہو گیا، اندرونِ ملک سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے دھرنے میں پہنچ کر ڈمپرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی، جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کااعلان کر دیا گیا۔
مذاکرات کی کامیابی اور دھرنے کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ہی سہراب گوٹھ سے نیپا جانے والا ٹریک ٹریفک کے کھول دیا گیا ہےجبکہ جلائے گئے ڈمپر جائے وقوع سے نہیں ہٹائے گئے۔
ڈمپرز ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات میں شرجیل میمن، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر کراچی موجود تھے، حکومت نے جلائے جانے والے ڈمپرز کا معاوضہ ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ڈمپر ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے 15 روز میں ڈمپر میں کیمرے، ٹریکر لگانے اور انشورنس کرانے کا کہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ راشد منہاس روڈ پر حادثے کے بعد گاڑیاں جلانے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا ٹریفک حادثہ افسوس ناک ہے، اگر ڈرائیور نے غلط کام کیا ہے تو اس کےخلاف کارروائی ہو گی۔
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ انسانی جان کا ضیاع ناقابلِ تلافی اور افسوس ناک ہے، تشدد اور توڑ پھوڑ مسائل کا حل نہیں، جنہوں نے فسادات کو ہوا دی ان پر مقدمات درج ہوں گے۔
اُن کا کہنا ہے کہ فریقین کے ساتھ مل کر ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل حل کریں گے، ڈمپر مالکان ڈمپرز میں کیمرا، ٹریکر کے ساتھ انشورنس یقینی بنائیں گے، ٹرانسپورٹرز کے نقصان کے تعین کے لیے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈمپر ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کے شرجیل میمن
پڑھیں:
رپورٹر ایسوسی ایشن مجلس عامہ کے تمام اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ ایاز محمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر انفارمیشن لانڈھی ٹائون ایاز محمد خان نے کراچی لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جمہوری طریقے سے قیام اور منتخب ہونے والے مجلس عامہ کے تمام اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ لوکل گورنمنٹ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں اور لوکل گورنمنٹ کی مختلف اداروں کے میڈیا اآفیسرز کو درپیش مسائل کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ کیونکہ مجلس عامہ کے اراکین سمیت دیگر تمام ممبران بلدیاتی اداروں کے بارے میں مکمل عبور رکھتے ہیں۔