سندھ حکومت شہریوں کی جان سے کھیلنے والی ڈمپر مافیا کو لگام دے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
اپنے بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ حکومت حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ واقعے پر مشتعل شہری قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔ گورنر نے کہا کہ سندھ حکومت حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے، سندھ حکومت شہریوں کی جان سے کھیلنے والی ڈمپر مافیا کو لگام دے۔ واضح رہے کہ کراچی کے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور ان کا والد زخمی ہوگئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ حکومت
پڑھیں:
کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، گورنر سندھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ شہدائے جموں و کشمیر پر شہدا کو خراجِ عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 نومبر 1947ء کشمیریوں کی قربانیوں اور جدوجہدِ آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔