سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
کراچی: 14 اگست کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آزادی خوشی کاموقع ہے اس موقع پر فائرنگ کرنا غلط عمل ہے۔ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ خوشی کے موقع پر شہری فائرنگ سے گریز کریں. 2 دن کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کی جائے گی .
دوسری جانب کراچی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کےحوالے سے آگاہی پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ 14 اگست کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے، ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کے تحت کارروائی کی جائے گی، اپنی خوشیوں کو غم میں تبدیل نہ کریں۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی، اس حوالے سے محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔جس میں کہا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے. جس کا اطلاق ایک ہفتے کیلئے ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے موقع پر
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔