مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے عمران خان کی حکومت کسی بھی طور پر ڈیفالٹ کے قریب نہیں تھی، ڈیفالٹ کا جھوٹ بولا گیا تھا اور ایسا بیانیہ بنایا گیا تھا جس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔

محمد زبیر نے کہا کہ جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور کہانی بنائی گئی کہ ہم نے ریاست بچانے کے لیے سیاست ختم کر دی لیکن ایسا نہیں تھا  اقتدار لینے کے لیے یہ سب کیا گیا۔ فسانہ گھڑا گیا تھا کہ معیشت ڈیفالٹ کر جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکمران زبردستی اقتدار پر قابض ہیں اور کہتے ہیں کوئی واویلا بھی نہ کرے، محمد زبیر

سابق گورنر سندھ کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاتے وقت 17 بلین ڈالرز کے ریزرو تھے اور جون 2023 میں ریزروز 4 بلین ڈالرز رہ گئے تھے۔ تو 17 بلین ڈالرز پر معیشت ڈیفالٹ کرنی تھی یا 4 ارب ڈالرز پر معیشت ڈیفالٹ کرنی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین محمد زبیر کے معیشت سے متعلق حالیہ بیانات پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں اور ان کے پرانے بیانات شیئر کر رہے ہیں جس میں وہ عمران خان کے خلاف بیانات دیتے نظر آتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد زبیر کے انکشافات پر تحریک انصاف کا سابق آرمی چیف کے کورٹ مارشل کا مطالبہ

ایک صارف نے ان کی پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عمران خان کی حکومت کے خلاف کہہ رہے ہیں کہ جب تک انہیں نہیں ہٹائیں گے اس ملک کی گاڑی آگے نہیں چلے گی کیونکہ انہوں نے تباہی کی ہے اور ان کا جانا ضروری ہے، صارف نے تنقید کرتے ہوئے محمد زبیر کو دنیا کا سب سے بڑا مناق قرار دے دیا۔

دنیا کا سب سے بڑا منافق۔ https://t.

co/8PHoaE5vaO pic.twitter.com/xJjUPQxAXI

— صحرانورد (@Aadiiroy2) August 10, 2025

شفیق احمد نے کہا کہ جب پارٹی سے نکال دیا جائے تو کچھ ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے، نا گھر کا نا گھاٹ کا۔

@Real_MZubair
جب نکال دیا جائے تو کچھ ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے… نا گھر کا نا گھاٹ کا.. ???? https://t.co/WJ0YMI9ujO

— Shafiq Ahmad ™ (@shafiq_a) August 10, 2025

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ باتیں محمد زبیر پہلے کرتے تو وہ مان جاتے۔

کا ش یہ باتیں پہلے اس وقت کہتے تو ھم مان لیتے

— Noor Ali (@NoorAli77465933) August 10, 2025

واضح رہے کہ جون 2024 میں محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد سے پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں، اس کے علاوہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی مسلم لیگ ن چھوڑ دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد عمران خان عمران خان حکومت محمد زبیر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی تحریک عدم اعتماد عمران خان حکومت عمران خان کے مسلم لیگ ن کے خلاف

پڑھیں:

مایا خان کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان مایا خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، ان کا ایک حالیہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں مایا خان نے اپنے وزن میں کمی اور اس سے جڑے تجربات پر بات کی۔ مایا خان نے انکشاف کیا کہ زائد وزن کے باعث انہیں طویل عرصے تک تنقید، تضحیک اور فیشن انڈسٹری سے دوری کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ کے مطابق ڈیزائنرز بھی ان کے لیے مناسب سائز کے کپڑے مہیا کرنے سے قاصر تھے اور ایکس ایل یا ڈبل ایکس ایل کپڑوں کیلئے منع کردیتے تھے جس سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ 

مایا خان کے ان بیانات پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی صارفین نے ان پر منافقت کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ماضی میں وہ خود دوسروں کی جسمانی ساخت پر طنز کیا کرتی تھیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’’یہ وہی مایا خان ہیں جو مارننگ شوز میں دوسروں کا مذاق اڑاتی تھیں۔‘‘

مایا خان جو ماضی میں متنازع مارننگ شوز کی وجہ سے شہرت اور تنقید کا شکار رہی ہیں، حالیہ عرصے میں ڈرامہ سیریلز کے ذریعے دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد بیانات عوامی مفاد کیخلاف، گمراہ کن ہیں: عطا تارڑ
  • ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں
  • قوم نے متحدہ ہوکر بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ آج تک نہیں بھولا،گورنرسندھ
  • مریم نواز کے نام اور تصویر والا پرفیوم سوشل میڈیا پر وائرل
  • مایا خان کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
  • علیزے شاہ کی مبینہ بوائے فرینڈ کے ساتھ ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا پر نئی بحث
  • تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا، شیر افضل مروت
  • علیزہ شاہ کی مبینہ بوائے فرینڈ کے ساتھ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا
  • ٹرمپ کی میڈیا کمپنی نے اے آئی سرچ انجن متعارف کرا دیا