عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں طبی معائنہ کرانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے مسلسل کم ہوتے وزن اور صحت سے متعلق تشویش کے باعث شوکت خانم اسپتال کے ماہر ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کی اجازت طلب کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ درخواست علی امین گنڈا پور کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ کئی مختلف بیماریوں کے خطرات سے دوچار ہیں اور فوری طور پر اسپیشلسٹ معائنہ ضروری ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کے وہ ڈاکٹر جو عمران خان کی سابقہ طبی ہسٹری سے واقف ہیں، ان کا تفصیلی چیک اپ کریں تاکہ علاج میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل حکام کو اس معائنے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے تاکہ عمران خان کو بروقت طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزن مسلسل کم ہو رہا ہے، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے، عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، علی امین گنڈا پور کے ذریعے درخواست دائر۔۔!! pic.
— Khurram Iqbal (@khurram143) August 11, 2025
Post Views: 2
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شوکت خانم اسپتال
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کی 14 اگست کو کنونشن کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 اگست کو کنونشن کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل شام سے پہلے پی ٹی آئی کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
اکمل خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کو مینار پاکستان پر کنونشن کرنا چاہتی ہے، متعلقہ اتھارٹی کو اجازت کے لیے درخواست دی جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو 14 اگست کے کنونشن کے لیے اجازت دی جائے۔