آسٹریلوی وزیراعظم کا نیتن یاہو پر غزہ کے انسانی بحران کا الزام اور شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو غزہ میں انسانی المیے کے حوالے سے حقیقت سے انکار کرنے والا مجرم قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیز نے کہا کہ غزہ میں جاری بحران اور فلسطینی عوام کی مشکلات کو تسلیم نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کی مدد اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
مزید پڑھیں: اب تک کتنے ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم یا اس کا اعلان کرچکے؟
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں عوامی رائے تیزی سے اس جانب مائل ہو رہی ہے کہ فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے، اور ان کے بقول یہ مؤقف انسانی ہمدردی اور انصاف کے تقاضوں پر مبنی ہے۔
البانیز کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں وہاں کی صورتحال کو تباہ کن قرار دے رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلوی وزیراعظم اسرائیلی وزیراعظم انتھونی البانیز بنیامین نیتن یاہو غزہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسٹریلوی وزیراعظم اسرائیلی وزیراعظم انتھونی البانیز بنیامین نیتن یاہو
پڑھیں:
غزہ میں نسل کشی،ترکیہ نےنیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
غزہ میں نسل کشی،ترکیہ نےنیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز
انقرہ (آئی پی ایس) ترکیہ نےغزہ میں نسل کشی کےالزام میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو،وزیردفاع،وزیر قومی سلامتی اور آرمی چیف سمیت صیہونی حکومت کے سینتیس افراد کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ترکیہ کےپبلک پراسیکیوٹر آفس کےمطابق نیتن یاہوسمیت دیگر اعلیٰ اسرائیلی حکام فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانیت کےخلاف جرائم میں ملوث ہیں،نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی وزیردفاع کاٹز،قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر،اسرائیل فوج کے چیف آف اسٹاف،نیوی کمانڈر ڈیوڈ اوردیگرکےنام شامل ہیں ۔۔
ترک پراسیکیوٹر نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کو نسل کشی قرار دیا جس میں خوراک،پانی،ادویات،ایندھن اوربجلی کی پابندیوں کےذریعےشہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا،یہ وارنٹ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیے گئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی امریکا نے شامی صدر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد و سہیل علیم کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل، اغوا کیس کو مثالی کیس... بارشیں نہ ہوئیں تو خشک سالی کے باعث تہران کو خالی کرنا پڑے گا: ایرانی صدر آئینی ترمیم کا مسودہ تیار:حکومت کا این ایف سی ایوارڈ نہ چھیڑنے کا عندیہ آرٹیکل 243 سے جمہوریت پر اثر پڑا تو قابل قبول نہیں، صوبوں کے اختیارات میں کمی کی مخالفت کریں گے: فضل الرحمان چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سیکٹرز ڈیولپمنٹ پر بریفنگCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم