مری میں ڈینگی وائرس کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 24 تک پہنچ گئی ہے، سرکاری و نجی اسپتالوں کے علاوہ کلینکس میں آنے والے مریضوں میں تیز بخار، جسمانی درد اور پلیٹ لیٹس میں کمی جیسی علامات دیکھی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق مریضوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زیادہ تر کیسز مری کے نچلے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں صفائی کے حالات نہایت خراب ہیں۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈینگی اسپرے مہم، آگاہی پروگرام اور متاثرہ علاقوں میں خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ 5 اگست تک ضلع راولپنڈی میں مجموعی طورپر 34 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سے 14 کیسزمری میں رپورٹ ہوئے تھے، جس کے بعد حکام نے مری میں تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال اور دیگر بنیادی صحتی مراکز میں کنٹرول رومز قائم کر دیے تھے۔

 

تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر52  تصدیق شدہ ڈینگی کے کیسز ہیں، جن میں سے 24 کیسزصرف مری میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈینگی راولپنڈی مری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈینگی راولپنڈی

پڑھیں:

پنجاب: شہریوں کے لیے بڑی خبر، سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈی اوقات بڑھا دیے گئے

محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) کے اوقات کار میں توسیع کا اعلان کیا ہے، تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کے لیے زیادہ وقت میسر ہو سکے۔

نئے اوقات کار
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے دن او پی ڈی صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلی رہے گی، جو کہ پہلے کے شیڈول سے ایک گھنٹہ زیادہ ہے۔
جبکہ جمعہ کے روز او پی ڈی کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

مقصد اور فائدہ
محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ اس تبدیلی کا مقصد زیادہ مریضوں کو سہولت فراہم کرنا، انتظار کے دورانیے کو کم کرنا اور دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کے لیے علاج تک رسائی بہتر بنانا ہے۔

تمام ٹیچنگ اسپتالوں پر عمل درآمد
یہ نیا شیڈول پنجاب کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں نافذ العمل ہوگا اور اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپتال او پی ڈی اوقات کار صوبہ پنجاب

متعلقہ مضامین

  • یاسمین راشد، عمر سرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
  • راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
  • پنجاب: شہریوں کے لیے بڑی خبر، سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈی اوقات بڑھا دیے گئے
  • پی ٹی آئی کا 9مئی کیسز میں پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
  • چارسدہ میں  ڈینگی سے ایک شخص جاں بحق
  • پاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل، پنجاب تمام صوبوں پر بازی لے گیا
  • جنوبی کوریا میں شرح پیدائش کم ہونے سے فوج کی تعداد میں تشویشناک حدتک کمی 
  • کس صوبے میں گدھے سب سے زیادہ ؛ حکومتی اعداد و شمار سامنےآگئے
  • جرمن شہریوں کا یومیہ دس گھنٹوں سے زائد بیٹھے رہنے کا ’تشویشناک ریکارڈ‘