اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
برطانوی سیکرٹری خارجہ نے اسحاق ڈار کے دورۂ لندن کے دوران کامیاب ملاقاتوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ سے یکجہتی اور امدادی پیشکش پر اظہارِ تشکر کیا، پاکستانی وزیر خارجہ نے برطانوی قیادت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کی مزید 3مون سون سپیل کی پیش گوئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
وفاقی وزیر اطلاعات کا سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا ، طارق محمود سمیر کے کزن کے جواں سال بیٹے کی موت پر اظہار افسوس
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا اور سینئر صحافی طارق محمود سمیر کے کزن نوید مرحوم کے جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں زندگی کا چراغ بجھ جانا خاندان کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔