صنم ماروی اور احمد شاہ کا تنازع ختم، 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھی واپس
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
کراچی: نامور گلوکارہ صنم ماروی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کے درمیان جاری تنازع ختم ہوگیا۔ دونوں نے غلط فہمیاں دور کرکے ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔
چند روز قبل صنم ماروی نے احمد شاہ کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ 10 اگست کو سکھر میں سندھ حکومت کے ایک پروگرام کے دوران انہیں دھکے دیے گئے، نامناسب زبان استعمال کی گئی اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔
گلوکارہ نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔
احمد شاہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے نہ توہین کی اور نہ ہی کسی قسم کی دھمکیاں دیں۔ تاہم اب صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ اور لکھاری نور الہدیٰ شاہ کی مداخلت سے دونوں شخصیات کے درمیان صلح ہوگئی۔
وزیر ثقافت نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں احمد شاہ نے صنم ماروی کو چھوٹی بہن اور بیٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان برسوں پرانے تعلقات ہیں اور محض غلط فہمی کی بنیاد پر تنازع سامنے آیا۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کے اسٹاف کے نامناسب رویے سے گلوکارہ کو تکلیف پہنچی، تاہم اب تمام اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔
صنم ماروی نے بھی سندھی زبان میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی روایات کے مطابق انہوں نے اپنے تمام الزامات واپس لے لیے ہیں۔ انہوں نے صلح میں اہم کردار ادا کرنے پر سید ذوالفقار علی شاہ اور نور الہدیٰ شاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سندھ کے عوام کی شکر گزار ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: صنم ماروی احمد شاہ انہوں نے
پڑھیں:
امن کا نوبل انعام نہ ملا تو امریکا کی توہین ہو گی‘ ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251002-08-29
ورجینیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کئی جنگی تنازعات حل کرنے کے لیے ان کے خود ساختہ کردار پر انہیں امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکا کی ’’توہین‘‘ ہو گی۔ ٹرمپ نے ورجینیا کے کوانٹیکو میں اعلیٰ امریکی فوجی کمانڈروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیا آپ کو نوبل انعام ملے گا؟ بالکل نہیں۔ وہ یہ انعام کسی ایسے شخص کو دے دیں گے جس نے خاک بھی کچھ نہ کیا ہو،جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات اور جنگوں کو سلجھانے کے مسئلے پر ایک کتاب لکھی ہو گی،نوبل انعام کسی مصنف کو ملے گا، دیکھتے ہیں، کیا ہوتا ہے۔ ٹرمپ نے غزہ تنازع کے خاتمے کے لیے اپنے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم نے اسے حل کر لیا ہے۔ دیکھتے ہیں، حماس کو متفق ہونا پڑے گا اور اگر وہ متفق نہیں ہوتے تو ان کے لیے بہت مشکل ہوگا۔ لیکن تمام عرب اور مسلم ممالک نے امن منصوبے سے اتفاق کیا ہے۔ اسرائیل نے اتفاق کیا ہے، یہ ایک شاندار بات ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر غزہ کے تنازع کے خاتمے کا ان کا منصوبہ، جس کا پیر کو اعلان کیا گیا، کامیاب ہو گیا تو چند مہینوں میں ان کے ذریعہ حل کیا جانے والا آٹھواں تنازع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 8 تنازعات کو حل کرنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا، وہ (نوبل انعام) کسی ایسے شخص کو دیں گے جس نے کچھ نہیں کیا ہوگا، یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہو گی۔ ٹرمپ نے یوکرین کی جنگ پر بھی بات کرتے ہوئے کہا،روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو یہ تنازع حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔