کومل میر کو محبت پر یقین کیوں نہیں ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
کومل میر پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جنہوں نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔ وہ 1998 میں اسلام آباد میں پیدا ہوئیں اور ابتدا میں اینکر پرسن بننے کی خواہش رکھتی تھیں، لیکن قسمت نے انہیں اداکاری کی طرف لے آیا۔
کومل میر نے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز 2017 میں ڈرامہ سیریل “لکڑیاں” سے کیا، جس کے بعد وہ مختلف بڑے پروجیکٹس میں نظر آئیں۔ ان کی معصوم شکل اور جاندار اداکاری نے انہیں جلد ہی مداحوں کے دلوں میں جگہ دلائی۔
یہ بھی پڑھیں: ہارون کادوانی اور کومل میر کی ڈراما سیریل ’عشق ہوا‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز
ان کے مشہور ڈراموں میں عشق زہے نصیب، راحت، بدصورت، قیامت اور وہ مہربان شامل ہیں۔
کومل میر نے ماڈلنگ میں بھی نام بنایا اور کئی برانڈز کے ساتھ کام کیا۔ کم وقت میں ہی انہوں نے ایک منفرد پہچان قائم کی اور آج وہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔
ماڈل کومل میر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ محبت میں کبھی نہیں پڑ سکتیں کیونکہ آج کی نسل کا رویہ اور سوچ پہلے جیسی نہیں رہی۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کومل میر نے کہا کہ وہ کئی ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جن کی کہانیاں زیادہ تر محبت اور رومانوی رشتوں کے گرد گھومتی ہیں، لیکن حقیقی زندگی میں ان کا محبت کے بارے میں مختلف نظریہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاسمیٹک سرجری کا الزام، اداکارہ کومل میر نے خاموشی توڑ دی
کومل کے مطابق آج کی جنریشن محبت میں پڑنے کے بجائے صرف وقتی کشش یا انفچیوشن تک ہی محدود رہتی ہے۔ انہوں نے کہا ’اب وہ پرانا عشق کہیں نظر نہیں آتا۔ رشتے ہوں یا دوستیاں، ان میں بھی سچی محبت ختم ہوتی جا رہی ہے۔‘
انہوں نے مردوں کے بدلتے رویے پر بھی کھل کر بات کی۔ کومل میر کا کہنا تھا کہ آج کے مرد زیادہ فیمنائن ہو گئے ہیں اور یہ چیز انہیں بالکل پسند نہیں۔ ان کے مطابق، چونکہ وہ خود ایک مضبوط اور آزاد خیال عورت ہیں، اس لیے انہیں ایک ایسا مرد چاہیے جو زندگی میں فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ’می ٹو‘ مہم کو پاکستان میں ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا، کومل میر
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں خود فیصلہ کرنے میں غیر یقینی کا شکار رہتی ہوں، اس لیے میں اسی مرد کی عزت کروں گی جو فیصلے لینے میں مضبوط ہو۔ لیکن اب مرد بہت پوکی اور کمزور لگنے لگے ہیں، اسی لیے محبت نہیں ہو پاتی۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اداکارہ عورت کومل میر ماڈل محبت مرد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکارہ کومل میر ماڈل کومل میر نے انہوں نے
پڑھیں:
سابق امریکی صدر اوباما کی نیویارک میئر کے امیدوار زہران ممدانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے نیویارک کے میئر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کو ٹیلیفون کرکے نہ صرف ان کے انتخابی مہم کی تعریف کی بلکہ انہیں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ذرائع کے مطابق اوباما نے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر زہران ممدانی یہ الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے اور شہر میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ان کے وژن کا حصہ بننے پر فخر محسوس کریں گے۔
34 سالہ زہران ممدانی نے سابق صدر اوباما کی جانب سے اظہارِ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ نیویارک میں ایک نئی نوعیت کی شفاف، ترقی پسند اور عوام دوست سیاسی فضا قائم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک کے میئر کا الیکشن 4 نومبر کو منعقد ہوگا، جس میں زہران ممدانی کا مقابلہ سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار رٹیس سلوا سے ہوگا۔ تازہ سروے رپورٹس کے مطابق زہران ممدانی فی الحال سب سے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔