پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانونی تعلیم اور اصلاحات میں تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے رکن برطانوی ہاؤس آف لارڈز، لارڈ پال نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانونی تعلیم کے فروغ اور قانونی اصلاحات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان، بیرسٹر اسامہ ملک بھی موجود تھے جنہوں نے قیمتی آرا پیش کیں۔ ملاقات کے اختتام پر طے پایا کہ دونوں ممالک کے ادارے مکالمے، تبادلہ پروگرامز اور مشترکہ اقدامات کے مزید مواقع تلاش کریں گے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ: بالغ شہریوں کی اکثریت مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ کیوں؟
دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط قانونی ادارے، عالمی تعلیمی تبادلے اور قانونی تربیت میں بہترین بین الاقوامی عملی نمونوں کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیرِ قانون نے کہا کہ حکومت معیاری قانونی تعلیم اور پائیدار اصلاحات کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے پرعزم ہے۔
لارڈ پال نے پاکستان میں قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے اقدامات کو سراہا اور برطانیہ کی جانب سے قانونی تعلیم، پالیسی سازی اور ادارہ جاتی ترقی میں مزید تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان اور برطانیہ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانونی تعلیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان اور برطانیہ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانونی تعلیم قانونی تعلیم اور برطانیہ
پڑھیں:
ْپاکستان اورفلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ،معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے 30 روز میں ’’پاکستان-فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ‘‘قائم کیا جائے گا جو دونوں ممالک کے درمیان اس تعاون کو عملی شکل دینے کے لیے رہنمائی کرے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جدید طبی شعبہ جات میں استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،انٹروینشنل کارڈیالوجی آرگن ٹرانسپلانٹ آرتھوپیڈک سرجری اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈبرن اینڈ پلاسٹک سرجری کے شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ متعدی امراض، آنکھوں کے امراض اور فارماسیوٹیکل کے شعبے میں بھی باہمی تعاون کو فروغ اور مشترکہ تحقیق کے مواقع بھی تلاش کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
ا ن کا کہنا تھا کہ معاہدے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے عوام کی صحت بہتر بنانے کے لیے قریبی تعاون کو فروغ دینا ہے ،ہم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ صحت کے میدان میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، ہم ان کی فلاح کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر صحت مصطفی ٰکمال اور فلسطین کی جانب سے ان کے سفیر ڈاکٹر زھیر محمد حمداللہ زیدنے معاہدے پر دستخط کیے۔فلسطینی سفیر نے وزیر صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور پاکستان برادر ملک ہیں اور دونوں عوام کی صحت کی بہتری کیلئے مل کر کام کریں گے۔تقریب میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ حامد یعقوب، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ بھی موجود تھے۔