کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس نے غذائی افراطِ زر اور سپلائی کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے، حالانکہ حکومت مسلسل دعویٰ کر رہی ہے کہ ملک میں گندم کے ذخائر وافر ہیں۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گندم کی قیمت 90 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جو جولائی میں 62 روپے اور اگست کے وسط میں 72 روپے فی کلو تھی۔ اسی اضافے کے بعد ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 97 روپے فی کلو اور فائن آٹے کی قیمت 103 روپے ہوگئی ہے، جو اگست کے آغاز میں بالترتیب 74 اور 79 روپے تھی۔

چکی کا آٹا اب 110 سے 135 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جس میں اوسطاً 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں کے حساس اشاریے (SPI) کے مطابق 10 کلو گندم کے تھیلے کی قیمت 640 روپے سے بڑھ کر 794 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1700 سے 2100 روپے میں دستیاب ہے۔

ماہرین کے مطابق ان بڑھتی قیمتوں کے اثرات جلد ہی روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی دیکھنے کو ملیں گے، جس کا براہِ راست بوجھ عوام پر پڑے گا۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں 33.

47 ملین ٹن گندم موجود ہے، جو ضرورت کے 33.58 ملین ٹن سے معمولی کم ہے۔ ان کے مطابق اس لیے درآمد کی ضرورت نہیں، مگر مارکیٹ ماہرین اس دعوے کو غلط قرار دے رہے ہیں۔

کراچی ہول سیلرز گروسری ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم کے مطابق حکومت کے اعداد و شمار میں گزشتہ سال کا بچا ہوا 4 سے 5 لاکھ ٹن اسٹاک بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق اصل پیداوار 29 سے 30 ملین ٹن رہی، جس میں سے 3 سے 4 ملین ٹن مویشیوں کے چارے میں استعمال ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے فلور ملوں کے لیے گندم کی خریداری بند کر کے اور امدادی قیمت ختم کر کے مارکیٹ کو آزاد چھوڑ دیا ہے، جس کا فائدہ صرف ذخیرہ اندوزوں اور فلور مل مالکان کو ہوا ہے، عوام کو نہیں۔

فلور ملرز کا موقف ہے کہ سرکاری کوٹہ ختم ہونے سے مارکیٹ میں استحکام نہیں رہا، جبکہ کاشتکاروں نے 2200 روپے فی 40 کلو کے حساب سے گندم بیچی اور اب نقصان میں جا رہے ہیں۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو آٹے کی قیمت آنے والے مہینوں میں 200 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

کچھ تجزیہ کار یہ بھی سمجھتے ہیں کہ قیمتوں میں حالیہ ریباؤنڈ آئندہ ربیع سیزن میں کسانوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ پچھلے سال کم منافع نے گندم کی بوائی متاثر کی تھی۔

زرعی پیداوار میں کمی کی وجہ سے مالی سال 2025 میں زرعی ترقی کی شرح 0.6 فیصد رہ گئی، جو گزشتہ سال 6.4 فیصد تھی۔ بڑی فصلوں کی پیداوار میں 13.5 فیصد اور گندم کی پیداوار میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال گندم کی پیداوار میں 11 فیصد کمی ہوئی ہے کیونکہ کم منافع کی وجہ سے کسانوں نے بوائی کم کر دی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے مارکیٹ ریگولیشن اور کسانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا تو قیمتوں میں یہ اضافہ مستقبل میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے مثبت اشارہ بن سکتا ہے۔

Post Views: 6

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پیداوار میں آٹے کی قیمت روپے فی کلو قیمتوں میں کے مطابق گندم کی ملین ٹن

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری