کیرون پولارڈ کی طوفانی بیٹنگ، 8 گیندوں پر 7 چھکے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
سابق ویسٹ انڈین کپتان کیئرون پولارڈ نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 میں شاندار بیٹنگ پرفارمنس دکھا کر سب کو حیران کردیا۔
ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کی جانب سے کھیلتے ہوئے پولارڈ نے صرف 29 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 2 چوکے اور 8 شاندار چھکے شامل تھے۔
38 سالہ پولارڈ نے اپنی اننگز کے دوران محض 8 گیندوں پر 7 چھکے لگا کر ہیڈ لائنز بنا ڈالیں۔
انہوں نے نیویان بڈائسی اور وقار سلام خیل کو آڑے ہاتھوں لیا اور دونوں بولرز کے اوورز میں یکے بعد دیگرے چھکے جڑ دیے۔
نیکولس پورن کے ساتھ ان کی 90 رنز کی پارٹنرشپ نے میچ کا رخ موڑ دیا۔
https://www.facebook.com/TrinbagoKnightRiders/photos/cometh-the-hour-cometh-the-llord-tkrvsknp-wearetkr-trinbagoknightriders/833628245658120/
پولارڈ نے صرف 21 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ وہ گزشتہ ہفتے ہی کرس گیل کے بعد 14 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بنے تھے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں کی فہرست میں بھی وہ 950 چھکوں کے ساتھ کرس گیل (1056) کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔
میچ میں ان کی شاندار اننگز کی بدولت شاہ رخ خان کی ملکیت میں شامل ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز نے سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔
پیٹریاٹس 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں صرف 167 رنز بنا سکے، آندرے فلیچر نے 54 گیندوں پر 67 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔
پولارڈ کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
https://www.facebook.com/reel/2016533442217306
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیندوں پر پولارڈ نے
پڑھیں:
ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظبی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے بنگلادیش کے کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ ٹیم کو یہ میچ لازمی جیتنا ہے۔ پچ تھوڑی سلو لگ رہی ہے، لہٰذا 160 تک کا اسکور اچھا ہوگا۔