اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔
منگل کی دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 150,982.62 پوائنٹس کی سطح پر تھا، جو کہ 1,011.50 پوائنٹس یا 0.67 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
کاروباری دن میں آٹوموبائل، کمرشل بینک، آئل اینڈ ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سی، فارماسیوٹیکل، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس پہلی بار 150,000 کی سطح عبور کرگیا
حبکو، اے آر ایل، این آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، میبل، این بی پی اور یو بی ایل جیسے بڑے اسٹاکس سبز نشانات میں ٹریڈ ہوئے۔
ماہرین کے مطابق معاشی محاذ پر بہتری اور توقع سے زیادہ بہتر کارپوریٹ نتائج نے مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا کیا جبکہ مزید کارپوریٹ منافع کی توقعات بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھا رہی ہیں۔
گزشتہ روز یعنی پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے مہینے کا شاندار آغاز سے کیا یہی وجہ ہے کہ کے ایس ای 100 انڈیکس 1,353 پوائنٹس یعنی 0.
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر، تیزی کا طوفان مسلسل جاری
بین الاقوامی سطح پر بھی ایشیائی مارکیٹس میں بہتری دیکھی گئی، امریکی ڈالر 5 ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب رہا جبکہ سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، سرمایہ کار اس ہفتے کے معاشی اعداد و شمار، بالخصوص جمعہ کو آنے والی امریکی لیبر رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔
مارکیٹ میں توقع ہے کہ فیڈرل ریزرو اس ماہ شرح سود میں کمی کرے گا، اور 25 بیسس پوائنٹس کٹوتی کے امکانات 89 فیصد تک ہیں، تاہم یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ آیا امریکی سینٹرل بینک بڑا فیصلہ لے سکتا ہے کہ نہیں۔
ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس منگل کو 0.2 فیصد بڑھا اسی طرح جاپان کا نکی 0.39 فیصد اوپر گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس معمولی کمی کے بعد بھی گزشتہ روز کی مضبوط ریلی کے اثرات میں رہا۔ چین کی مارکیٹوں میں بھی مسلسل تیزی رہی اور سی ایس آئی 300 انڈیکس 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس آٹوموبائل امریکی لیبر رپورٹ ایشیائی مارکیٹس بینچ مارک پاکستان اسٹاک ایکسچینج سونا کمرشل بینک کے ایس سیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 انڈیکس آٹوموبائل امریکی لیبر رپورٹ ایشیائی مارکیٹس پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایس سی
پڑھیں:
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 31.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2025 میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 169 ارب روپے کی خریداریاں اور ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 31.6 فیصد زیادہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اگست میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 128 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کی تھیں۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 163 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو اگست میں بڑھ کر 169 ارب ہو گئیں۔