شارجہ: آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کا میدان سج گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
شارجہ: آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کا میدان سج گیا
دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ اپنے اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ آج منگل کو ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل میچ دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔
 پہلا سیمی فائنل شام 5 بجے شارجہ واریئرز اور گلف جائنٹس کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل رات 9 بجے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
 چاروں ٹیموں نے لیگ اسٹیج میں 6،6 پوائنٹس حاصل کیے، تاہم نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
 اتوار اور پیر کو کھیلے گئے چار میچز کے ساتھ گروپ مرحلہ اختتام پذیر ہوا۔
 اتوار کے میچز
 پہلے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو 22 رنز سے شکست دی۔ وائپرز نے 218/5 رنز بنائے جس میں تنیش سوری (52)، باسل حمید (47) اور تیمور علی (45*) نمایاں رہے۔ جواب میں نائٹ رائیڈرز کی ٹیم احمد طارق (55) اور علی عابد (48) کی عمدہ اننگز کے باوجود 196 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ حفیظ الماس ایوب نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
 دوسرے میچ میں شارجہ واریئرز نے دبئی کیپیٹلز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی کیپیٹلز کی ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شارجہ کے رئیس احمد نے 50 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف 13ویں اوور میں ہی دلا دیا۔
 پیر کے میچز
 پہلے میچ میں شارجہ واریئرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ ایم آئی ایمریٹس کی ٹیم 103 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ شارجہ کے کپتان روحان مصطفیٰ نے 27 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔
 شام کے میچ میں گلف جائنٹس نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔ نائٹ رائیڈرز نے 155/7 کا مجموعہ بنایا جس میں محمد شہداد (35) اور علی عابد (31) نمایاں رہے۔ جواب میں گلف جائنٹس کے کپتان جوناتھن فیگی نے 71* رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نائٹ رائیڈرز سیمی فائنل میچ میں
پڑھیں:
مقبوضہ فلسطین کا علاقہ نقب صیہونی مافیا گروہوں کے درمیان جنگ کا میدان بن چکا ہے، عبری ذرائع
عبرانی ویب سائٹ روٹرنت نے مقامی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر مسلح گروہوں کے درمیان شدید فائرنگ، پرتشدد تصادم اور جانی نقصان، خصوصاً بدو آبادیوں والے علاقوں میں پیش آنیوالے واقعات جنوبی فلسطین کے اندر سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی بستیوں اور عرب آبادی پر مشتمل مقبوضہ فلسطین کا علاقہ نقب ان دنوں خونریز جھڑپوں اور مسلح گینگوں کی جنگوں کا مرکز بن چکا ہے۔ مقامی ویب سائٹ کی رپورٹ میں عومر شہر کے مقامی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا کہ نقب کے مختلف علاقوں عرعرہ، حورہ اور اللقیہ میں مسلح اور خونریز سڑکوں کی لڑائیاں ہوئیں، جن میں کئی افراد زخمی اور بعض ہلاک ہو گئے۔ ان کے مطابق فائرنگ کی شدت اور وسعت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ایسی صورتحال مقبوضہ فلسطین کے کسی اور حصے میں دیکھنے میں نہیں آتی۔ 
 
 عبرانی ویب سائٹ روٹرنت نے مقامی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر مسلح گروہوں کے درمیان شدید فائرنگ، پرتشدد تصادم اور جانی نقصان، خصوصاً بدو آبادیوں والے علاقوں میں پیش آنیوالے واقعات جنوبی فلسطین کے اندر سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان واقعات کے بعد مقامی کونسل کے چیئرمین نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ ایک ہنگامی انتباہ ہے، نقب آہستہ آہستہ قابو سے باہر ہو رہا ہے، کوئی اس پر توجہ نہیں دے رہا، اور نہ ہی ہماری وارننگز سنی جا رہی ہیں۔
 
  انہوں نے کہا کہ اس وقت کی صورتِ حال ایسی ہے کہ مسلح گینگ سڑکوں کے درمیان ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں، زخمی اور ہلاک شدگان موجود ہیں، لیکن میڈیا اسے صرف پرتشدد واقعہ قرار دیتا ہے، حالانکہ یہ درحقیقت گروہی جنگ ہے۔ ارزباداش نے مزید بتایا کہ نقب میں دسیوں ہزار غیر قانونی اسلحے موجود ہیں، جس کے نتیجے میں سینکڑوں شہری مارے جا چکے ہیں، ان جھڑپوں میں عرب اور یہودی دونوں گروہ ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عومر کے علاقے میں بھی گولیوں کی آوازیں واضح طور پر سنی جا رہی ہیں۔