پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج شارجہ میں اہم ٹی 20 مقابلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
شارجہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز کا اہم میچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی نظریں فائنل میں جگہ پکی کرنے پر ہیں جبکہ شائقین کرکٹ ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں۔
پاکستانی ٹیم اب تک سیریز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی اور دوسرے میچ میں میزبان یو اے ای کو 31 رنز سے مات دی۔ ان فتوحات نے گرین شرٹس کا مورال بلند کر دیا ہے۔ آج کے میچ میں صائم ایوب اور حسن نواز بیٹنگ لائن کے اہم کردار ہوں گے جبکہ بولرز پر ڈیتھ اوورز میں ذمہ داری ہوگی۔
دوسری جانب افغانستان اپنے پہلے میچ کی ناکامی کے بعد کم بیک کے لیے پرعزم ہے۔ کپتان راشد خان اسپن بولنگ سے ٹیم کو سہارا دیں گے، جب کہ رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران اور محمد نبی پر بیٹنگ میں بڑی اننگز کھیلنے کی ذمہ داری ہوگی۔ افغان بولنگ لائن میں مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل الحق فاروقی بھی پاکستان کے بیٹرز کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتے ہیں۔
پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ اسکواڈ میں فخر زمان، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، محمد نواز، ابرار احمد، حارث رئوف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ افغانستان کی قیادت راشد خان کے سپرد ہے جبکہ ٹیم میں محمد نبی، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، کریم جنت اور نور احمد جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ہمیشہ پاکستان کے لیے خوش قسمت رہا ہے۔ یہاں قومی ٹیم نے اب تک 126 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جن میں سے 83 میں کامیابی حاصل کی۔ ٹی 20 فارمیٹ میں بھی پاکستان نے شارجہ میں کھیلے گئے 10 میں سے 7 میچز جیتے ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 8 ٹی 20 کھیلے گئے ہیں، جن میں 5 میں پاکستان اور 3 میں افغانستان نے کامیابی حاصل کی۔ شارجہ میں دونوں ٹیمیں 6 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، جہاں پاکستان نے 4 فتوحات اپنے نام کیں اور 2 میچ افغانستان کے حصے میں گئے۔
یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم ہے۔ افغانستان کے لیے یہ ایشیا کپ 2025 کی تیاری کا موقع ہے جبکہ پاکستان کے لیے کھلاڑیوں کی فارم جانچنے کا بہترین وقت ہے۔ شائقین کرکٹ آج ایک اور یادگار اور سنسنی خیز مقابلے کے لیے پرجوش ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افغانستان کے پاکستان اور کے لیے
پڑھیں:
ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان کو سخت پیغام
ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان کو سخت پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان نے افغان سفیر کو طلب کر کے طالبان حکومت سے تحریک طالبان پاکستان سے دوری کا مطالبہ کیا ہے اور ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف سخت پیغام دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے دوری اختیار کرے اور اپنی سرزمین سے انہیں ختم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔
اسلام آباد نے یہ پیغام پاکستان میں تعینات افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کے ذریعے پہنچایا، جنہیں حال ہی میں دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، انہیں واضح اور دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کر دیا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کی سرزمین دہشت گردی کی مذموم سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہو۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے سفیر کو فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی حالیہ سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر طلب کیا
، یہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پر پناہ لیے ہوئے ہیں اور انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے مکمل مالی امداد اور سرپرستی حاصل ہے۔اعلی سفارتی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا تھا، ایڈیشنل فارن سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے طالبان کے نمائندے کو پاکستان کا انتباہ پہنچایا۔
دریں اثنا، افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے، محمد صادق خان متحدہ عرب امارات سے واپس آ گئے ہیں، جہاں وہ افغانستان سے متعلق ایک غیر اعلانیہ مشن پر گئے تھے، وہ اپنی کارروائی کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے، امکان ہے کہ وہ اسی ہفتے سینئر حکام کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے کابل جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہماری ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، جسٹس محسن کیانی سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض روانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم