جھاڑ کھنڈ میں بھارتی فوجی کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ؛ 2 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
جھاڑ کھنڈ میں بھارتی فوجی کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ؛ 2 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز )بھارتی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں مسلح افراد کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب فوجی قافلہ معمول کے گشت پر تھا اور گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر دھاوا بول دیا۔
حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔زخمی اہلکار کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس حملے کے پیچھے باغی گروہ ملوث ہو سکتے ہیں تاہم باضابطہ طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
جھارکھنڈ بھارت کی ان ریاستوں میں شامل ہے جہاں طویل عرصے سے نکسل باغیوں اور عسکریت پسند گروہوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ماو نواز گروہ جھاڑ کھنڈ میں اکثر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اور کئی بار سرکاری تنصیبات پر بھی حملے کر چکے ہیں۔
گزشتہ برسوں میں ایسے متعدد حملوں میں کئی بھارتی فوجی اور نیم فوجی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ریاستی حکومت نے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔انسانی حقوق کے کارکنان اور اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکار کے مزید جانی نقصان سے بچ سکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور چین کا سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کا فیصلہ پاکستان اور چین کا سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کا فیصلہ پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جانگ کی کرسی کی صفائی، ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیے گئے، ویڈیو وائرل فلسطینی چیف جسٹس اور امام مسجد اقصیٰ کی پاکستان آمد، وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات شیر افضل مروت کس کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے؟ علیمہ خان نے الزامات کا پنڈورا کھول دیا پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات؛ مشترکہ منصوبوں پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایک شدید زخمی بھارتی فوجی
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔