بھارتی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں مسلح افراد کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب فوجی قافلہ معمول کے گشت پر تھا اور گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر دھاوا بول دیا۔

حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔

زخمی اہلکار کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس حملے کے پیچھے باغی گروہ ملوث ہو سکتے ہیں تاہم باضابطہ طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

جھارکھنڈ بھارت کی ان ریاستوں میں شامل ہے جہاں طویل عرصے سے نکسل باغیوں اور عسکریت پسند گروہوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ماؤ نواز گروہ جھاڑ کھنڈ میں اکثر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اور کئی بار سرکاری تنصیبات پر بھی حملے کر چکے ہیں۔

گزشتہ برسوں میں ایسے متعدد حملوں میں کئی بھارتی فوجی اور نیم فوجی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ریاستی حکومت نے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنان اور اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکار کے مزید جانی نقصان سے بچ سکیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی