عید میلاد النبیﷺ، اسلام آباد پولیس نے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
اسلام آباد پولیس نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 12 ربیع الاول، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے بھرپور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول جلوس کے لیے پلان جاری کردیا
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ٹریفک کے موثر انتظامات کے لیے 400 سے زائد افسران فرائض انجام دیں گے۔
شرکاء کو صرف مختص انٹری پوائنٹس سے داخلے کی اجازت ہوگی، جہاں واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے اور مکمل باڈی سرچ کے بعد ہی جلوس میں شمولیت دی جائے گی۔
سیکیورٹی اقدامات کے تحت سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، جلوس کے راستوں پر چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے، جبکہ گلیوں اور دیگر متبادل راستوں کو سیل کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عید میلاد النبیؐ پر کراچی میں بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی
پولیس کے مطابق تھانوں کی موبائلز، کمانڈوز کی خصوصی ٹیمیں اور ڈولفن اسکواڈ اپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی اور گشت کے فرائض انجام دیں گے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد پولیس پاکستان جلوس سیکیورٹی عید میلاد النبیﷺ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس پاکستان جلوس سیکیورٹی عید میلاد النبیﷺ فول پروف سیکیورٹی اسلام آباد عید میلاد کے لیے
پڑھیں:
پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔