غزہ کی شہید بچی ہند رجب پر مبنی فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
اٹلی میں منعقدہ 82 ویں وینس فلم فیسٹیول میں فلسطینی بچی ہند رجب کی زندگی پر بننے والی فلم "صوت ہند رجب" (The Voice of Hind Rajab) کو سلور لائن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ فلم غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی 5 سالہ فلسطینی بچی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جس کی ہدایت کاری تونسیہ سے تعلق رکھنے والی کاؤثر بن ہنیہ نے کی ہے۔
انہوں نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ “سینما ہند کو دوبارہ زندگی تو نہیں دے سکتا اور نہ ہی وہ مظالم مٹا سکتا ہے جو اس پر ڈھائے گئے، مگر یہ اس کی آواز کو محفوظ ضرور رکھ سکتا ہے۔ یہ کہانی صرف ہند کی نہیں بلکہ ایک ایسے پورے عوام کی المیہ داستان ہے جو اسرائیلی جرائم اور اجتماعی نسل کشی کا شکار ہیں۔”
فلم کی پہلی نمائش پر حاضرین آبدیدہ ہوگئے اور اسے شائقین کی جانب سے 23 منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی گئی، جو فیسٹیول کی تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ ہے۔
اس موقع پر ہند رجب کی والدہ نے بھی جنگ ختم کرنے اور امن قائم کرنے کی اپیل کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹک ٹاک کا امریکا میں پہلا ایوارڈ شو، تقریب کب اور کہاں منعقد ہوگی؟
مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنے پہلے ’ٹک ٹاک ایوارڈز شو‘ کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تقریب 18 دسمبر کو ہالی ووڈ پیلڈیئم، لاس اینجلس میں منعقد ہوگی اور اسے ٹک ٹاک ایپ کے علاوہ ٹیوبی (Tubi) پر براہِ راست نشر کیا جائے گا، جبکہ شو اگلے روز ٹیوبی پر آن ڈیمانڈ بھی دستیاب ہوگا۔
ٹک ٹاک کے مطابق، یہ ایوارڈ شو تخلیق کاروں اور فنکاروں کی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں ریڈ کارپٹ، براہِ راست پرفارمنسز اور درجنوں معروف تخلیق کاروں پر مشتمل ناظرین شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موت کی دھمکیاں موصول
ایوارڈز میں مختلف کیٹیگریز شامل ہیں جن میں ’کری ایٹر آف دی ایئر‘ (سال کا بہترین تخلیق کار)، ’ویڈیو آف دی ایئر‘، ’میوز آف دی ایئر‘، ’بریک تھرو آرٹسٹ آف دی ایئر‘، ’اسٹوری ٹیلر آف دی ایئر‘، ’ٹک ٹاک فار گُڈ ایوارڈ‘، ’ایم وی پی آف دی ایئر‘، ’اوکے سلے ایوارڈ‘ اور ’ٹک ٹاک لائیو کری ایٹرز آف دی ایئر‘ شامل ہیں۔
’کری ایٹر آف دی ایئر‘ کے لیے نامزد امیدواروں میں adamw، alixearle، brookemonk_، keith_lee125 اور kristy.sarah شامل ہیں، جبکہ ’بریک تھرو آرٹسٹ آف دی ایئر‘ کی دوڑ میں alexwarren، katseyeworld، laufey، ravynlenae اور sombr شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 25 سالہ ٹک ٹاکر کی اچانک موت، آخری فون کال پر کیا بات کی تھی؟
صارفین 18 نومبر سے شروع ہونے والے ایک نئے ووٹنگ پورٹل کے ذریعے اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو ووٹ دے سکیں گے۔
اگرچہ یہ ٹک ٹاک کا امریکا میں پہلا ایوارڈ شو ہوگا، تاہم کمپنی اس سے قبل جرمنی، میکسیکو، کوریا اور دیگر ممالک میں اسی نوعیت کی تقریبات منعقد کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے پاکستان میں مزید ڈھائی کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
ٹک ٹاک نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اسٹیج پر پیش کیے جانے والی ٹرافیز اپنی رنگین روشنی ان تخلیق کاروں پر ڈالیں گے جو اس نئے ثقافتی دور کی نمائندگی کرتے ہیں جس میں فیشن، خوبصورتی، کھیل، ٹی وی و فلم اور تفریح کی نئی جہتیں شامل ہیں‘۔
ٹیک ماہرین کے مطابق، اس اقدام سے ٹک ٹاک خود کو صرف ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بجائے تفریحی صنعت کا ایک اہم حصہ کے طور پر منوانا چاہتا ہے، کیونکہ یہ پلیٹ فارم دنیا بھر کے کئی ابھرتے ہوئے فنکاروں اور اداکاروں کے لیے نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایوارڈ شو ٹک ٹاک سوشل میڈیا