ایشیا کپ کے ٹی20 مرحلے میں بننے والے اہم ریکارڈ، پاکستانی کھلاڑی کہیں موجود نہیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 منگل 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے، جس کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میزبان متحدہ عرب امارات 10 ستمبر کو بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ یہ ایشیا کپ کا 17واں ایڈیشن ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کئی یادگار کارکردگیاں ریکارڈ بک کا حصہ ہیں، تاہم دلچسپ طور پر یہ اہم اعزازات حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔
سب سے بڑا انفرادی اسکوربھارت کے ویرات کوہلی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے بڑے انفرادی اسکور کے مالک ہیں۔
انہوں نے 2022 میں دبئی میں افغانستان کے خلاف ناقابلِ شکست 122 رنز کی اننگز کھیلی، دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک صرف ایک اور بیٹر نے اس ٹورنامنٹ میں سنچری بنائی ہے، ہانگ کانگ کے بابَر حیات، جنہوں نے 2016 میں عمان کے خلاف 122 رنز بنائے۔
بہترین بولنگ کے اعدادوشماربھارت ہی کے بھونیشور کمار کی 2022 میں افغانستان کے خلاف 5 رنز دے کر 4 وکٹیں لینے کی کارکردگی اب تک سب سے بہترین بولنگ اسپیل ہے، یہ ٹی20 ایشیا کپ میں واحد 5 وکٹ ہال بھی ہے۔
سب سے بڑا ٹیم اسکورٹیم اسکورز میں بھی بھارت سبقت لے گیا، جس نے 2022 میں افغانستان کے خلاف 212 رنز بنائے، جو سب سے بڑا اسکور ہے، اس کے برعکس ہانگ کانگ اسی سال پاکستان کے خلاف محض 38 رنز پر ڈھیر ہو گیا، جو کم ترین اسکور ہے۔
سب سے کم رنز کا کامیاب دفاع2016 میں سری لنکا نے صرف 129 رنز بنائے تھے لیکن انہوں نے متحدہ عرب امارات کو 115 پر آؤٹ کر کے اس اسکور کا کامیابی سے دفاع کیا، یہ ایشیا کپ ٹی20 تاریخ کا کم ترین دفاعی اسکور ہے۔
ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچزفیلڈنگ میں بھی ہانگ کانگ کے بابَر حیات نے اپنا نام درج کروایا، جب انہوں نے 2016 میں افغانستان کے خلاف ایک میچ میں 4 کیچز پکڑے، جو کسی نان وکٹ کیپر کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔
ایشیا کپ میں سب سے زیادہ رنزبیٹنگ میں مجموعی طور پر بھی ویرات کوہلی کا غلبہ ہے، وہ 9 اننگز میں 429 رنز بنا چکے ہیں اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، وکٹوں کے اعتبار سے بھارت کا ایک فاسٹ بولر 13 وکٹوں کے ساتھ ٹی20 فارمیٹ میں آگے ہے۔
ایشیا کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیںتاہم مجموعی طور پر ایشیا کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن نے حاصل کیں، جو 24 میچوں میں 30 شکار کر کے سب سے آگے ہیں۔
بیٹنگ میں مجموعی طور پر بھی ویرات کوہلی کا غلبہ ہے، وہ 9 اننگز میں 429 رنز بنا چکے ہیں اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، وکٹوں کے اعتبار سے بھارت کا ایک فاسٹ بولر 13 وکٹوں کے ساتھ ٹی20 فارمیٹ میں آگے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان ایشیا کپ پاکستان ٹی20 ریکارڈ ہانگ کانگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان ایشیا کپ پاکستان ٹی20 ریکارڈ ہانگ کانگ میں افغانستان کے خلاف میں سب سے زیادہ ہانگ کانگ سب سے بڑا وکٹوں کے ایشیا کپ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اس لیے یہاں آیا ہوں۔
یہ بات انہوں ںے پشاور میں منعقدہ ’’ٹیلنٹ ہنٹ‘‘ کرکٹ ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کرکٹ ڈاؤن ہوئی ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر کرنا پڑے گا، اچھے کھلاڑی ڈومیسٹک سے ہی آئیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانے سے گرین شرٹس دوبارہ عروج حاصل کرسکتی ہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے اس لیے یہاں آیا ہوں، سعودیہ کے لیے یہاں ٹیلنٹ ڈھونڈ کر وہاں اسکالر شپ پر لے جانا احسن اقدام ہے، اس سے یہاں موجود کرکٹرز کو بھی فائدہ ہو گا۔
دریں اثنا تقریب میں سابق افغان ٹیم کوچ کبیر خان نے بھی شرکت کی اور کہا کہ انڈر 16 سے انڈر 19 کرکٹ کو بڑے اسٹیڈیمز تک لانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے کھیلنے کا جذبہ اور خالص نیت ہی دنیائے کرکٹ پر کامیابی کا اصل راز ہے۔ کبیر خان نے مزید کہا کہ محنت، لگن اور تسلسل وہ عناصر ہیں جو پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں دوبارہ فتوحات کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔
"ٹیلنٹ ہنٹ" ایپ کے منتظمین کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے نئے کرکٹرز کو تلاش کرکے سعودی عرب سمیت مختلف بین الاقوامی لیگز میں نمائندگی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
تقریب میں نوجوان کھلاڑیوں، کوچز اور کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شرکاء نے اس اقدام کو خیبرپختونخوا میں اسپورٹس کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔