دوحہ میں اسرائیل کے حملے میں الخلیل الحیا سمیت ہمارے تمام رہنما محفوظ رہے، حماس
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہاہے کہ دوحہ میں اسرائیل کے حملے میں الخلیل الحیا سمیت تمام رہنما محفوظ رہے
دوحہ کی ایک عمارت کو اسرائیل نے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہاں حماس کے رہنما جنگ بندی سے متعلق اہم اجلاس کر رہے تھے۔
حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا ہے جس میں اہم اہداف الخلیل الحیا اور خالد مشعل ہیں۔
عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے اس حملے میں الخلیل الحیا اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ شہید ہوگئے جب کہ خالد مشعل محفوظ رہے۔
تاہم حماس کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اس اجلاس میں شریک ہمارے تمام رہنما بشمول الخلیل الحیا محفوظ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس خلیل الحیا کی زیرصدارت جاری تھا جس میں خالد مشعل، زاہر جبارین، محمد درویش اور ابو مرزوق جیسے اہم رہنما شریک تھے۔
الخلیل الحیا کی زیرِ صدارت اس اجلاس میں غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔
عالمی میڈیا نے بھی خبر دی کہ اسرائیلی حملے کا اصل ہدف حماس کی مذاکراتی ٹیم تھی مگر اب تک کسی کے شہید اور زخمی ہونے کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: الخلیل الحیا
پڑھیں:
حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کو واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید
غزہ:حماس نے اسرائیل کی بم باری سے ہلاک ہونے والے مزید 3 قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کی جانب سے واپس کی گئی مزید 3 قیدیوں کی لاشیں ہلال احمر کے ذریعے وصول کی گئی ہیں، جن کی شناخت بعد میں کی جائے گی۔
اس سے قبل حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک مختصر بیان میں کہا تھا کہ وہ دوران قید ہلاک ہونے والے مزید 3 اسرائیلیوں کی لاشیں واپس کردیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ غزہ پٹی کے جنوب میں ایک سرنگ کے راستے میں تلاش کے دوران دوپہر کو یہ تین لاشیں ملی ہیں اور یہ لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔
اسرائیل نے حماس پر الزام عائد کیا کہ لاشوں کی واپسی میں تاخیر کی جا رہی ہے جبکہ حماس نے واضح کردیا کہ انتہائی مشکل حالات میں کام کیا جا رہا ہے اور لاشوں کی جلد حوالگی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی بم باری کا سلسلہ تھم نہیں سکا جہاں اتوار کو حملے کے نتیجے میں شمالی غزہ میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
الاہلی اسپتال کے مطابق غزہ سٹی کے مضافات شجاعیہ کی سبزی منڈی کے قریب ہونے والی بم باری سے ایک فلسطینی شہید ہوا۔