نائب وزیراعظم سے قازقستان کے ہم منصب کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قازقستان کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
قازقستان کے نائب وزیر اعظم مرات نورتیو گزشتہ شب پاکستان پہنچے، جہاں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان محدود ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات منعقد ہوئے۔
مذاکرات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے، خطے میں روابط بڑھانے اور نومبر 2025ء میں قازق صدر کے متوقع دورۂ پاکستان سے قبل قریبی تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کی مشترکہ صدارت سینیٹر اسحاق ڈار اور مرات نورتیو نے کی۔ مذاکرات میں تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی، تعلیم، ثقافت، سیاحت، سکیورٹی اور لاجسٹک کنیکٹیویٹی سمیت دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے قازق صدر کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے روڈ میپ کو حتمی شکل دی۔ مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کی وزارتِ خارجہ کے درمیان تعاون کے ایکشن پلان پر بھی دستخط کیے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر ’چولپون آتا‘ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ روایتی گروپ فوٹو میں شرکت کی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 is participating in the SCO Council of Foreign Ministers Meeting in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, today. He joined fellow Foreign Ministers of the SCO Member States for the traditional family photograph… pic.twitter.com/l0EDKploEP
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 24, 2026
ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی امن و استحکام، سیکیورٹی، دہشتگردی کے خلاف تعاون، اقتصادی روابط، تجارت، علاقائی رابطہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں تنظیم کے آئندہ سربراہ اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کے دوران رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اسحاق ڈار کا آسیان فورم سے خطاب
پاکستان کا مؤقف ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون، امن، اقتصادی ترقی اور رابطوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اور پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کرغزستان