ٹرمپ کا یوٹرن، بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مذاکرات کا اعلان کیا ہے، حالانکہ وہ ماضی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر کہا کہ وہ اپنےبہترین دوست مودی سے آئندہ ہفتوں میں بات چیت کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ممالک تجارتی معاملات میں آگے بڑھ سکیں۔
مودی نے بھی ردعمل میں کہا کہ بھارت اور امریکا فطری شراکت دار ہیں، اور ٹیمیں مذاکرات کو جلد مکمل کرنے پر کام کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات حالیہ مہینوں میں کشیدہ رہے، ٹرمپ بھارت پر50 فیصد ٹیرف عائد کر چکے ہیں اور تجارتی ڈیل نہ ہونے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ اس تناظر میں ٹرمپ نے اپنا بھارت کا دورہ بھی منسوخ کر دیا تھا۔
ٹرمپ نے چین، بھارت اور روس کے قریبی تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، لگتا ہے ہم نے بھارت اور روس کو چین کے گہرے دائرے میں کھو دیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو اُن کی 75ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد دی۔
یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جون 2025 کے بعد پہلا براہِ راست رابطہ تھا۔ وائٹ ہاؤس اور بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، فون کال کے دوران ٹرمپ نے مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت شاندار کام کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور بھارت آنے والے دنوں میں تجارتی تعلقات کو نئی سطح تک لے جائیں گے۔
وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
Post Views: 8