مینز ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

بھارت کی قیادت سوریا کمار یادیو کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان شبمن گل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہاردک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ، ابھیشیک شرما، تلک ورما، شیوام دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، رنکو سنگھ اور سنجو سیمسن شامل ہیں۔

یو اے ای کی ٹیم کی قیادت محمد وسیم کے سپرد ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں علیشان شرفو، آریانتھ شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پرشار، ایتھن ڈیسوزا، حیدر علی، ہرشیت کوشک، جنید صدیقی، مطیع اللہ خان، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد ذوہیب، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، روہید خان، سمرنجیت سنگھ اور صغیر خان شامل ہیں۔

ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کے مطابق بھارت اور یو اے ای اب تک صرف ایک مرتبہ ٹی20 انٹرنیشنل میں آمنے سامنے آئے ہیں۔ 2016 کے ایشیا کپ میں میرپور میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس فتح میں بھارتی باؤلرز کے اجتماعی مظاہرے کے بعد روہت شرما کے 39 رنز (28 گیندیں) اور یووراج سنگھ کے 25 رنز (14 گیندیں) نمایاں تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ایک میچ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی جبکہ یو اے ای کو شکست ہوئی۔

یاد رہے کہ پچھلے پانچ مکمل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے صرف ایک میں ناکام ہوا ہے۔ بھارت نے فروری میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز 1-4 سے جیتی تھی۔ دوسری جانب یو اے ای مسلسل 5 ٹی20 میچوں میں شکست کھا چکا ہے، حالیہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے خلاف بھی اسے کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: میں بھارت بھارت نے یو اے ای کے خلاف

پڑھیں:

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں شیڈول میچ میں ٹاس سے قبل دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی میں قذافی اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • تیسرا T-20: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ٹی 20 سیریز: تیسرے میچ میں پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • بابراعظم ٹی 20 کے بادشاہ بن گئے، روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
  • بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
  •  بابراعظم کا ٹی20 کرکٹ میں اعزاز، روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ
  • دوسرا ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار