نیپال؛ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلادیا گیا؛ خاتون وزیر خارجہ پر بھی تشدد
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا پابندیوں کے خلاف ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے دوران وزیراعظم اور وزرا کے گھروں کو نذر آتش کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پُرتشدد مظاہرین نے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کے گھر کو بھی آگ لگائی۔ جس سے گھر میں موجود ان کی اہلیہ بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کا انتقال آگ کے دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوا۔
مظاہروں کے دوران یہ پہلا افسوسناک واقعہ نہیں ہے بلکہ ایک اور سابق وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ اور ان کی اہلیہ وزیر خارجہ ڈاکٹر آروز رانا کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
مشتعل ہجوم نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو سڑکوں پر گھسیٹا۔ شیر بہادر دیوبہ کو زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا لیکن ان کی اہلیہ کا پیچھا کرکے زدوکوب کیا گیا۔
بعد ازاں کو دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
موجودہ سابق وزرائے اعظم اور کابینہ کے ارکان کو مشتعل ہجوم سے بچانے کے لیے انھیں فوجی بیرکوں میں منتقل کیا جا رہا ہے تاہم مظاہرین نے پیچھا نہ چھوڑا۔
خیال رہے کہ نیپال میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران 2 درجن سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ پارلیمنٹ سمیت کئی وزرا کے گھروں کو آگ لگا دی گئی۔
اب فوج اور پولیس کے سخت اقدامات کے باوجود عوام کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل رہے ہیں حالانکہ وزیراعظم کے پی شرما اولی سمیت اہم رہنما مستعفی ہوچکے اور سوشل میڈیا پرپبندی بھی اُٹھالی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ان کی اہلیہ
پڑھیں:
: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
سٹی 42: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر کرغز قیادت اور وزیر خارجہ ژین بیک کلوبائیف کا شکریہ ادا کیا۔ایس سی او کے 25 سال مکمل ہونے پر اسحاق ڈار کی رکن ممالک کو مبارکباد، تنظیم کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان شنگھائی اسپرٹ، علاقائی تعاون، رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو پاکستان کی امن و سفارتکاری کی کوششوں کی مثال قرار دیا،ایس سی او وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، اسحاق ڈار نے کہا پاکستان ستمبر 2026 میں ایس سی او سربراہان کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالنے کے لیے تیار ہے ۔
اسحاق ڈار نے 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تمام رکن ممالک کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔
رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا