ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فروری اور مارچ میں انعقاد کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
کولمبو/نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ممکنہ طور پر 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔ آئی سی سی نے ابتدائی طور پر شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے اور شریک ممالک کو آگاہ کر دیا ہے۔
سری لنکا اس سے قبل 2012 میں جبکہ بھارت 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکے ہیں۔ اس بار میگا ایونٹ دونوں ملکوں میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مقابلے بھارت کے پانچ شہروں اور سری لنکا کے دو شہروں میں ہوں گے۔ فائنل احمدآباد میں کھیلا جائے گا، تاہم اگر پاکستان فائنل تک پہنچا تو فیصلہ کن میچ کولمبو منتقل کر دیا جائے گا۔
ایونٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں سے 15 کی شرکت یقینی ہے۔ میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، کینیڈا، نیدرلینڈز اور اٹلی شامل ہیں۔
باقی پانچ ٹیموں کا انتخاب کوالیفائرز کے ذریعے ہوگا۔ ان میں سے تین ایشیا سے جبکہ دو ایسٹ ایشیا پیسیفک خطے سے آئیں گی۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ممبئی: بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا ہے، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
ڈی وائے پٹیل سٹیڈیم ممبئی میں کھیلے گئے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارت کی جانب سے 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم 246 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی،
پروٹیز کپتان لورا وولورڈاٹ نے شاندار 101 رنز بنا کر بھرپور مزاحمت کی تاہم ان کی دلکش اننگز بھی جنوبی افریقی ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں ناکام رہی، دیگر بیٹرز میں اینری ڈرکسن 35 اور سن لوئس 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
بھارت کی جانب سے دپیتی شرما نے صرف 39 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ہدف کو پروٹیز بیٹرز سے دور لے گئیں، شفالی ورما نے 2 شکار کیے۔اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے، شفالی ورما 78 گیندوں پر 87 رنز بنا کر سرفہرست رہیں، دپیتی شرما 58 اور سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے آیا بونگا خاکا نے 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دیگر 3 باؤلرز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔