پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان قانونی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
اسلام آباد: وزارتِ قانون و انصاف اور ہانگ کانگ کے محکمہ انصاف کے درمیان دسویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے موقع پر تعاون کی مفاہمتی یادداشتِ پر دستخط کیے گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ میں منعقدہ تقریب میں ہونے والے اس معاہدے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکریٹری وزارتِ قانون و انصاف راجا نعیم اکبر اور ہانگ کانگ کے سیکریٹری برائے انصاف پال ٹی کیلام نے دستخط کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت دونوں فریق قانونی امور میں تعاون کو فروغ دیں گے اور قانونی معاملات میں افراد کی تربیت و صلاحیت سازی کے لیے اقدامات کریں گے، معاہدے کے تحت ہانگ کانگ پاکستان کو کاروباری تنازعات کے حل کے لیے ثالثی اور متبادل حل کے نظام کو فروغ دینے کے لیے تربیت اور تعاون کرے گا۔
علاوہ ازیں ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے کہ ڈیجیٹل گورننس اور ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن میں بھی تعاون کریں گے۔
بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے راجا نعیم اکبر نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے قانونی شعبے میں جدید اصلاحات متعارف کروانے ، ادارہ جاتی اصلاحات اور علم کے تبادلے میں معاون ثابت ہو گا۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ہانگ کانگ
پڑھیں:
ٹی 20ایشیاکپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4وکٹوں سے ہرادیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے 8 ویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹگ کی دعوت دی۔ ایشیا کپ میں گروپ بی کا یہ میچ دبئی میں کھیلا گیا ، ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 149رنز اسکور کیے۔ نزاکت خان نے 52 اور انشے رتھ نے 48رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے دُشمانتھا چمیرا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کا 150 رنز کا ہدف با آسانی 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔پاتھن نسنکا 68، کوسل پریرا اور ہسارنگا 20، 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا گروپ بی میں مسلسل 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ہانگ کانگ کی یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے اور اس کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔