اسرائیلی حملے سے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں: قطری وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
اسرائیلی حملے سے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں: قطری وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دی ہیں۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسرائیل نیتن یاہو نے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
قطری وزیراعظم نے کہا کہ حماس پر اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کا مستقبل مزید تاریک کر دیا ہے اور اب ان کی رہائی تقریباً ناممکن ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔
حماس کے مطابق اس حملے میں تنظیم کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے اور دفتر کے ڈائریکٹر سمیت 6 افراد شہید ہوئے جبکہ مرکزی قیادت محفوظ رہی۔ قطر کی وزارت داخلہ نے بھی تصدیق کی کہ حملے میں ایک سکیورٹی افسر شہید اور ایک زخمی ہوا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ٹرمپ کا بڑا اعلان، یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ برطانیہ میں ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل ایکسپو 2025 میں شرکت کرنیوالے سعودی پویلین کا باضابطہ افتتاح سپیکر قومی اسمبلی کا بڑا اقدام؛ سی ڈی اے کو پارلیمنٹ سے فارغ کر دیا گیا اسرائیلی حملے ریاستی دہشتگردی، بھرپور جواب دیں گے: قطری وزیراعظم کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی حملے کی رہائی
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔