اسرائیل کے یمن پر فضائی حملے، 9 افراد جاں بحق، 100 سے زیادہ زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں فضائیہ حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے بدھ کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا اور صوبہ الجوف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 118 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا قطر میں حماس قیادت پر حملہ، سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید
اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کو نشانہ بنانے کے ایک روز پر یمن میں یہ کارروائی کی ہے۔ گزشتہ روز اسرائیل نے قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا۔
یمنی وزارتِ صحت کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد ابتدائی ہے، خدشہ ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ حملوں میں صنعا کے التحریر محلے کی رہائشی عمارتیں، 60 فٹ روڈ پر واقع ایک طبی مرکز اور الجوف کے دارالحکومت الحزم میں سرکاری کمپاؤنڈ تباہ ہوا۔
اسرائیلی فوج نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ صنعا اور الجوف میں حوثیوں کے فوجی مراکز، عسکری پبلک ریلیشنز ہیڈکوارٹرز اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی چند روز قبل اسرائیل کے رامون ایئرپورٹ پر حوثی ڈرون حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔
نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بیان دیتے ہوئے کہاکہ ہماری کارروائی رکی نہیں بلکہ آج ہم نے دوبارہ حملہ کیا ہے۔ جو کوئی بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا، ہم اسے کہیں بھی جا کر نشانہ بنائیں گے۔
یمنی ٹی وی المسیرہ کے مطابق فضائی حملے میں طبی سہولت اور سرکاری کمپاؤنڈ بھی تباہ ہوئے جبکہ متعدد مکانات منہدم ہوگئے۔
حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے کہاکہ اسرائیلی طیاروں کو روکنے کے لیے سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے گئے جس کے بعد کئی اسرائیلی لڑاکا طیارے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری فضائی دفاعی صلاحیت نے صیہونی جارحیت کا مقابلہ کیا اور زیادہ تر حملے کو ناکام بنایا۔
حوثی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسرائیل ان پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ وہ فلسطین کی حمایت ترک کر دیں، مگر انہوں نے واضح کیا کہ جب تک غزہ پر اسرائیل کا ’نسل کش حملہ‘ ختم نہیں ہوتا، یمن کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
حوثی گروپ اسرائیلی مفادات سے منسلک بحری جہازوں پر سرخ سمندر میں پابندی عائد کرچکا ہے اور اسرائیل پر براہِ راست میزائل و ڈرون حملے بھی کیے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل 2023 کے اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کے دوران اب تک لبنان، شام، عراق اور یمن میں بھی متعدد فضائی کارروائیاں کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کے لیے موقع ہے، کھونا نہیں چاہتے، قطر
غزہ میں 23 ماہ کے دوران اسرائیلی بمباری سے اموات کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، جب کہ مغربی کنارے میں بھی ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل اسرائیلی فضائیہ جاں بحق غزہ جنگ وی نیوز یمن پر حملے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیلی فضائیہ وی نیوز یمن پر حملے کے دارالحکومت کو نشانہ
پڑھیں:
برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین کے اندر چاقو کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔
واقعے کے بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کو لندن جانے والی بسوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
پولیس نے اس واقعے کو ’بڑا حادثہ‘ قرار دیا ہے اور بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی ماہرین تحقیقات میں معاونت کر رہے ہیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اُس نے ایک شخص کو خون آلود بازو کے ساتھ بھاگتے اور چیختے ہوئے دیکھا، “ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو!” — اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا نظر آیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس افسوسناک واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ “انتہائی پریشان کن” ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوڈان کی قیامت خیز جنگ سے فرار کے دوران خاندان بچھڑ گئے، بچے والدین کے سامنے قتل سوڈان کی قیامت خیز جنگ سے فرار کے دوران خاندان بچھڑ گئے، بچے والدین کے سامنے قتل جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید عیسائیوں کے قتل عام کا الزام: ٹرمپ کا نائیجیریا میں فوجی کارروائی کیلئے تیاری کا حکم غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم