اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کی قیادت پر کیے گئے اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ فلسطینی عوام اور حماس کے ساتھ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور جے یو آئی کی پوری قیادت اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ مسلم اور عرب دنیا کی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت امریکی صدر کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت کے لیے جمع تھی کہ اسی دوران اسرائیلی حملہ کیا گیا۔ ان کے مطابق اس کارروائی میں مغربی فضائیہ کے انٹیلی جنس اور ایندھن بردار طیارے بھی شامل تھے، تاہم حماس رہنما خالد مشعل اور دیگر قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام رہی۔

جے یو آئی کے سربراہ نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کی قیادت کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کی تحریک کو جاری رکھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں فلسطینی اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں اور غزہ و مغربی کنارے کے مجاہدین اب بھی قابض افواج کو زمینی محاذ پر نقصان پہنچا رہے ہیں، جبکہ اسرائیل اپنی کمزوری کے باعث صرف فضائی حملوں پر انحصار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام مہینوں سے خوراک اور پانی کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن مسلم ممالک کی خاموشی کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے کارکنان کی بھی حمایت کا اعلان کیا جو تیونس سے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے 50 سے زائد جہازوں کے قافلے کے ساتھ روانگی کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب اسرائیل نے ان پر بھی ڈرون حملہ کیا، لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ خوراک اور پانی کی ناکہ بندی ختم کی جائے، کیونکہ یہ کھلا جنگی جرم ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور امت مسلمہ مسجد اقصیٰ سمیت فلسطین کی آزادی کے مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کہا کہ

پڑھیں:

بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان

بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

ملتان(آئی پی ایس ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایجنڈا کے ذریعے نوجوان نسل کو مشتعل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنٹس پریشان ہیں نوجوان نسل کو مشتعل ہونے سے کیسے بچایا؟ ہم نے نوجوان نسل کو بچا لیا اسی لیے بیرونی ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے ۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعات کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہب سے لاتعلق ہوجا اور روشن خیالی کی طرف آجا، آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیں فرقوں میں لڑانے کی کوشش کی، افغانستان کو تباہ و برباد کردیا، کہتے ہیں کہ امن کیلئے آئے ہیں، عراق، شام، فلسطین کو تباہ کردیا اور تب بھی یہی کہتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم امن کیلئے آئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنما ئوں میں شامل اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظم فورسز کی موثر کاروائیاں،عسکریت پسندوں کو اکتوبر میں تباہ کن نقصانات کا سامنا امریکا نے چین کی معدنی بالادستی کے توازن کیلئے پاکستان سے مدد طلب کرلی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • مولانا فضل الرحمان نے پنجاب کی حکومت پر علماؤں کے ضمیر خریدنے کا الزام لگا دیا
  • بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے
  • غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، میرواعظ کشمیر
  • حکومت پختونخواہ میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کابھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں: مولانا فضل الرحمان
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ میں حملے، ٹرمپ کہاں ہے؟ مولانا فضل الرحمن
  • ہمیں افغانستان کو ساتھ ملانا چاہیے تھا بجائے کہ وہ بھارت جاتا، فضل الرحمان
  • ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، سہیل آفریدی