ملک بھرمیں بارشیں اور سیلاب 24گھنٹوں میں مزید 4افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )ملک بھر کے مختلف مقامات پر بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 992 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار 64 زخمی ہوئے این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے این ڈی ایم اے نے پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے متاثر ین کےلئے پی ڈی ایم اے پنجاب کو مزید 5000خیمے فراہم کر دیئے.
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 504 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں، پنجاب 290 ، سندھ میں 80 افراد جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 41 ، آزاد کشمیر 38 ، بلوچستان30 اوراسلام آباد میں 9 افراد جاں بحق ہوئے بارشوں اور سیلاب کے دوران ملک بھر اب تک 1064 افراد زخمی ہوچکے ہیں .
رواں سال مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں8 ہزار 441 مکانات متاثر، 2 ہزار 216 مکمل تباہ 6 ہزار 265 کو جزوی نقصان پہنچا، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث 239 پل اور 674 کلومیٹر کی سڑکیں تباہ ہوگئیں، بارشوں اور سیلاب میں ملک بھر میں اب تک 6 ہزار 500 سے زائد جانور بھی ہلاک ہوچکے. این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے سکھر سے 8 ٹرکوں کے ذریعے 1100 خیمے اور جلوزئی سے 16 اور 15 ٹرکوں پر مشتمل دو قافلوں کے ذریعے مزید 3900 خیمے مظفرگڑھ روانہ کئے گئے ہیں اب تک پنجاب کو 2215 ٹن امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے جس میں کمبل، خیمے، مچھر دانیاں، پانی کے فلٹریشن پلانٹ، رضائیاں، فولڈنگ بیڈ، پانی کے کین اور 17 کشتیاں شامل ہیں.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افراد جاں بحق ڈی ایم اے اور سیلاب ملک بھر
پڑھیں:
خیرپور،کارالٹنے سے 4افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (جسارت نیوز ) ٹنڈومستی قومی شاہراہ کے مقام پر ایک کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 سالہ سمیرا ،6 سالہ اقصیٰ ، 30 سالہ عبدالرحمن اور خاتون مرک سنجرانی موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے جبکہ 2افراد عارف سنجرانی ، وقار احمد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور جاںبحق ہونے والوں کی لاشیں سول اسپتال خیرپور لائی گئی جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ متاثرہ خاندان کراچی سے واپس کندھکوٹ جارہا تھا کہ واقعہ رونما ہوگیا آخری اطلاعات آنے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔