ایشیا کپ: اوپننگ بیٹر صائم ایوب کا انوکھا کارنامہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے انوکھا کارنامہ انجام دے ڈالا۔
صائم ایوب نے ایشیا کپ کے تینوں گروپ میچز میں عمان، بھارت اور یو اے ای کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک کرلی۔
وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے جو کہ شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے برابر ہے۔
ناقص بیٹنگ فارم کی وجہ سے صائم ایوب کو شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تاہم دوسری جانب وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
یو اے ای کے جنید صدیقی نو وکٹوں کے ساتھ، بھارت کے کلدیپ یادیو سات وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ صائم ایوب نے چھ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
Interesting stats for Saim Ayub ????
6 wickets, 0 runs pic.
— Cricwick (@Cricwick) September 17, 2025
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ پاکستان کے عبداللہ شفیق کے پاس ہے جو لگاتار چار اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صائم ایوب
پڑھیں:
ایشیا کپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی20 کے گروپ بی کے میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔
ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 149 رنز بنائے۔ نزاکت خان 52 اور انشی رتھ 48 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کی جانب سے دسمانتا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ونانڈو ہسارنگا نے 20 رنز کی برق رفتار ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو 19ویں اوور میں کامیابی دلا دی۔ سری لنکا نے 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔
گروپ بی میں اس کامیابی کے بعد سری لنکا نے 2 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں اور رن ریٹ کے اعتبار سے سرفہرست ہے۔
ہانگ کانگ مسلسل شکستوں کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے، جبکہ اگلا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان فیصلہ کن ہوگا، جس سے سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ ایشیا کپ 2025 دبئی سری لنکا ہانگ کانگ