ایشیا کپ: افغانستان کے خلاف میچ کے دوران سری لنکن کرکٹر کے والد انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے میچ کے دوران سری لنکا کے نوجوان آل راؤنڈر دونیتھ وللاگے ذاتی سانحے سے دوچار ہو گئے۔
افغانستان کے خلاف میچ جاری تھا کہ ان کے والد سرانگا وللاگے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
اطلاعات کے مطابق دونیتھ کو والد کے انتقال کی اطلاع میچ ختم ہونے کے بعد دی گئی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں سری لنکا کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو وللاگے کو یہ افسوسناک خبر سناتے اور تسلی دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کمنٹری کے دوران سابق کرکٹر رسل آرنلڈ نے انکشاف کیا کہ سرانگا وللاگے بھی اسکول کرکٹ کے معروف کھلاڑی تھے اور انہوں نے پرنس آف ویلز کالج کی قیادت کی تھی۔
رسل آرنلڈ کا کہنا تھا ’یہ خبر انتہائی افسوسناک ہے، دونیتھ کو ابھی کچھ دیر پہلے بتایا گیا ہے۔ ہماری تعزیت ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔ ٹیم کا ماحول بہت جُڑا ہوا ہے، امید ہے یہ دکھ ان سب کو مزید قریب لائے گا اور ٹیم کو سپر فور مرحلے میں بہتر کھیلنے کا حوصلہ دے گا۔‘
کرکٹ کے اعتبار سے دونیتھ کا میچ یادگار نہ رہا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 49 رنز دیے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ ان پر محمد نبی نے ایک اوور میں پانچ چھکے بھی لگائے۔ تاہم، افغانستان کی شاندار کوششوں کے باوجود جیت سری لنکا کے حصے میں آئی۔
مرحوم سرانگا وللاگے قومی ٹیم کی نمائندگی تو نہ کر سکے، مگر اسکول کرکٹ میں ان کا نام نمایاں تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ دونیتھ وللاگے سری لنکن کرکٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ سری لنکن کرکٹر
پڑھیں:
ٹی 20 ایشیا کپ: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ٹی 20 ایشیا کپ کے 9وین میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے گروپ بی کے 9ویں میچ میں افغانستان کا یہ دوسرا جب کہ بنگلہ دیشی ٹیم اپنا آخری مقابلے میں اِن ایکشن ہے۔
افغان ٹیم جیت کی صورت میں سپر فور راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جب کہ بنگلہ دیش کو ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے افغانستان کو شکست دینا ہوگی۔