کوئٹہ:

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ اسد اللہ کو 14 افغان شہریوں سمیت گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم اسد اللہ افغان شہریوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہے، ملزم اسد اللہ کے موبائل فون سے اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر ایجنٹوں سے رابطے میں تھا، ملزم کے موبائل سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سے متعلق تصاویریں، پیغامات اور دیگر اہم ثبوت برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان شہریوں

پڑھیں:

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔

ایس ایچ او  محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  •  مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا
  • کراچی: پولیس اہلکار کے قتل پر سزائے موت پانے وا لا ملزم بری
  • غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے 29افغانی اور 21 پاکستانی گرفتار
  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 2 افغان شہریوں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ذبیح اللہ مجاہد
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار