Jang News:
2025-11-05@01:07:40 GMT

بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست خارج

اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست خارج

— فائل فوٹو 

بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش کرنے کی درخواست خارج کردی گئی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔

عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری کے خلاف دائر درخواست پر استغاثہ نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ جیل ٹرائل کو اے ٹی سی منتقل کرنا پنجاب حکومت کا ایگزیکٹو آرڈر ہے، ایگزیکٹو آرڈر پر نظرثانی عدالت کا اختیار ہے، 2016ء میں سی آر پی سی میں ترمیم کے تحت ملزم کی ویڈیو لنک پر پیشی کی منظوری دی گئی۔

اُنہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایکٹ کے سیکشن21، 15 کے تحت عدالت کا اختیار ہے کہ وہ ٹرائل کا فیصلہ کرے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مزید بتایا کہ حکومت ٹرائل کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی وجہ بتانے کی پابند نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ویڈیو لنک پر حاضری کے خلاف درخواست ٹرائل میں رکاوٹ اور وقت ضائع کرنے جیسا ہے۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اکرام امین منہاس نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوٹیفکیشن پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنا وکلاء صفائی کا حق ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنا ان کا حق ہے لیکن ٹرائل نہیں روکا جاسکتا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک نے کہا کہ ہم عدالت سے فیئر ٹرائل کا تقاضا کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ فیئر ٹرائل کے لیے ملزم کی ذاتی حیثیت میں حاضری ضروری ہے، ہمیں صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کی کاپی کل ملی ہے، ہم اس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔

عدالت نے وکلاء صفائی سے سوال کیا کہ کیا آپ اس درخواست پر مزید دلائل دینا چاہتے ہیں؟

جس پر وکلاء صفائی نے لیگل ٹیم سے مشاورت کے لیے آدھے گھنٹے کی مہلت مانگ لی، سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ دے دیا گیا، عمران خان کو تاحال ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ویڈیو لنک پر ہی پیش ہوں گے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے، پیمرا، پی آئی ڈی، انٹرنل سیکیورٹی اور وزارت داخلہ کے 10 گواہان طلب کرلیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر عدالت میں ا نہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، وکیل کو ملاقات کی اجازت مل گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست کے حوالے سے وکیل سلمان اکرم راجہ کو ان سے ملنے کی اجازت دے دی۔

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے کے باعث پابندی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔

دوران سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے سوال کیا کہ جن اتھارٹیز نے آنا تھا وہ کہاں ہیں؟

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے 24 مارچ کے آرڈر کے باوجود ملاقات نہیں ہوئی، آج منگل ہے بانی سے ملاقات کا دن ہے، میں نے بانی سے مل کر اس کیس سے متعلق ہدایت لینی ہے، ملاقات کے کیس میں ابھی جو لارجر بینچ کا آرڈر آیا ہے وہ ابھی ہمیں ملا نہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ میں نے دستخط کر دیے ہیں، آرڈر آپ لے لیں۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پہلے ہم بہت سے آرڈرز کی کاپیاں لے کر گئے ہیں لیکن عمل نہیں ہوا، آج دیکھتے ہیں اس آرڈر پر عمل ہوتا ہے یا نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • سپریم کورٹ نے ہجومی تشدد کے متاثرین کو معاوضہ دینے کی جمعیۃ علماء ہند کی عرضی کو خارج کردی
  • عمران خان کی ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت: عطا تارڑ کا بیان عدالت میں درج
  • کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت سے جواب طلب
  • کوہستان اسکینڈل: پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، وکیل کو ملاقات کی اجازت مل گئی
  • بشریٰ بی بی نے عدالت سے سزا معطلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست کر دی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان اکرم راجہ کی بانی سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
  • بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست
  • بلوچستان حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد